ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر و ہدایت کار کرن جوہر نے بدھ کو اپنی 50ویں سالگرہ منائی۔ کرن نے سالگرہ کی تقریب کے لیے ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا۔ جھانوی کپور، اننیا پانڈے، سارہ علی خان سمیت کئی بالی ووڈ ستارے پارٹی میں نظر آئے۔ ان سب کے درمیان خاص بات یہ رہی کہ اس پارٹی میں بالی ووڈ کے چمکتے ستارے کارتک آرین ہی غائب رہے۔ واضح رہے کہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہے کارتک آرین کو کرن جوہر کی فلم 'دوستانہ 2' سے باہر کردیا گیا تھا۔ Karan Johar Birthday Party
تاہم، کرن نے 'بھول بھولیا 2' کے لیے ٹیم اور کارتک کی تعریف کی۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاید دونوں کے درمیان اب تنازع ختم ہوگیا ہے لیکن کرن کی سالگرہ تقریب میں کارتک آرین کے شرکت نہیں کرنے سے اب دونوں کی دشمنی کے حوالے سے کئی سوال اٹھنے لگے ہیں۔
آخر کارتک آرین کو کرن کی سالگرہ کی پارٹی میں کیوں نہیں دیکھا گیا؟ یا کرن نے کارتک کو اپنی سالگرہ تقریب کے لیے مدعو نہیں کیا۔ واضح رہے کہ کترینہ، وکی، عالیہ، سلمان خان، سارہ علی خان، جانوی کپور، اننیا پانڈے، شنایا کپور، ایشان کھٹر، ابراہیم علی خان، ملائیکا اروڑا جیسے بالی ووڈ کے تمام بڑی ہستیاں گلمیرس انداز میں نظر آئیں۔
مزید پڑھیں: کرن جوہر کی سالگرہ تقریب میں ان اداکارؤن نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے
واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن نے سال 2019 میں فلم 'دوستانہ 2' بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ سے پہلے ہی کارتک اور کرن کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ وہیں کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی سابق جوڑے ایک ہی چھت کے نیچے نظر آئے۔ ساتھ ہی ان سب کے درمیان مداحوں کی نظریں ریتک روشن پر جمی ہوئی تھیں۔ کیونکہ ریتک اس پارٹی میں اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ پہنچے تھے۔