حیدرآباد: کرشمہ کپور 25 جون کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور رشتہ دار اداکارہ کو نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔ کرشمہ کی سالگرہ پر ان کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان نے اداکارہ کے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اب کرشمہ کپور نے اس خاص دن پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں کرشمہ کپور کو مزاحیہ انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔ یہ تصویر کرشمہ کی سالگرہ کی تقریب کی ہے۔Karishma Kapoor Birthday
کرشمہ کپور نے اپنی 48ویں سالگرہ کی تقریب کی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں کرشمہ کپور نے گہرے اور ہلکے گرے چیک میں نائٹ سوٹ پہن رکھا ہے۔ کرشمہ کے ہاتھ میں سالگرہ کا کیک ہے اور انہوں نے سر پر سالگرہ کی ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔ کرشمہ اپنے ہاتھ میں برتھ ڈے کیک لیے موم بتی بجھا رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں اگلے ہی لمحے ان کی ایک تصویر نظر آتی ہے، جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مزید پڑھیں: Karishma Kapoor Birthday: کرینہ کپور نے بڑی بہن کرشمہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی
واضح رہے کہ کرشمہ کپور کے دو بچے( ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں۔ کرشمہ کپور کو ڈانس ریئلٹی شو سپر ڈانس چیپٹر 4 (2021) میں بطور مہمان جج دیکھا گیا تھا۔ وہیں سال 2020 میں کرشمہ نے مینٹل ہڈ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا۔ اداکارہ ہندی سنیما میں دوبارہ قدم رکھنے کو تیار ہیں۔