ETV Bharat / entertainment

Saif Ali Khan New Pic: کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف کی نئی تصویر شیئر کی - سیف علی خان کی نئی تصویر

کرینہ کپور خان افریقہ میں اپنی شاندار چھٹیوں کی تصاویر شیئر کر اپنے مداحوں کو خوش کر رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے اپنے شوہر سیف علی خان کی کچھ ایسی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف کی نئی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 1:03 PM IST

اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنے دونوں بیٹے تیمور اور جیہ اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ افریقہ کے مسائی مارا میں شاندار چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ اداکارہ لگاتار اپنی چھٹیوں کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔Saif Ali Khan New Pic

اب کرینہ نے اپنے شوہر سیف کی بالکل نئی تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر میں سیف کئی دنوں کے بعد بغیر دھاڑی کے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے کیپشن میں لکھا کہ ' پہچانا انہیں، افریقہ میں کلین شیو۔۔۔ کیا یہ اپنی عمر سے بہت چھوٹے نہیں نظر آرہے ہیں؟

کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف کی نئی تصویر شیئر کی
کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف کی نئی تصویر شیئر کی

افریقہ کے دلکش منظر کے درمیان کھڑے سیف کیمرے کے سامنے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔اس تصویر میں اداکار سویٹر اور ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔ کرینہ افریقہ میں بہت مزے کر رہی ہیں۔ اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرنے سے لے کر وہ اپنے بیٹوں اور شوہر کے ساتھ بھی اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ پوسٹ کر رہی ہیں۔

یہ بالی ووڈ جوڑی اکتوبر 2012 کو ممبئی میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور سال 2016 میں ان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے تیمور رکھا۔ اس کے بعد وہ سال 2021 میں اپنے چھوٹے بیٹے جیہ کے والدین بنے۔

کرینہ کپور کے آئندہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو کرینہ ریا کپور کی 'دی کریو' میں نظر آئیں گی، جس میں کریتی سینن، دلجیت دوسانجھ اور تبو بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ سُجوئے گھوش کی آئندہ تھرلر فلم میں بھی نظر آنے والی ہے، جو 'دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس' پر مبنی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت بھی ہیں۔

دوسری جانب سیف اگلی بار کریتی سینن اور ساؤتھ اداکار پربھاس کے ساتھ آئندہ پین انڈیا فلم 'آدی پروش' میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ نارڈک ڈرامہ سیریز 'دی برج' کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.