ETV Bharat / entertainment

Anissa Malhotra's baby shower Pics: کرینہ کپور خان، نیتو کپور نے انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور کی تصاویر شیئر کیں - کرینہ کپور انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور میں

انیسہ ملہوترا اداکار ارمان جین کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی فروری 2020 میں ہوئی اور وہ اب اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔ ان کے بیبی شاور میں کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ اور نویا نویلی نندا کے ساتھ کپور خاندان کے کئی افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرینہ کپور خان، نیتو کپور نے انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور کی تصاویر شیئر کیں

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 12:10 PM IST

ممبئی: کرینہ کپور خان اور نیتو کپور نے اتوار کو ارمان جین اور انیسہ ملہوترا کے بیبی شاور تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔ کرینہ نے اپنی بھابھی انیسہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'خوبصورت ماں کے ساتھ'۔ کرینہ نے 'گودھ بھرائی' کے لیے ہلکے گلابی رنگ کا سوٹ زیب تن کیا تھا۔ Anissa Malhotras baby shower Pics

کرینہ کپور خان، نیتو کپور نے انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور کی تصاویر شیئر کیں
کرینہ کپور خان، نیتو کپور نے انیسہ ملہوترا کی بیبی شاور کی تصاویر شیئر کیں

انہوں نے اس خوبصورت سوٹ کے ساتھ پیروں میں خوبصورت جوتیاں اور ہاتھوں میں ایک کلچ لیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے اس لک کو سادہ رکھا تھا اور اس موقع کے لیے انہوں نے بالوں کا جوڑا بنایا تھا۔ کرینہ نے ماتھے میں بندی لگائی تھی اور روبی کے زیورات بھی پہنے تھے۔ اس کے علاوہ جلد ہی ماں بننے والی انیسہ ملہوترا نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جس میں خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔

وہیں نیتو کپور نے بھی انسٹاگرام پر 'گودھ بھرائی' سے ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ کرینہ کپور خان، ریتو نندا کی بیٹی نتاشہ نندا اور ارمان جین کی ماں ریما کپور کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں انیسہ ملہوترا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ' گودھ بھرائی خدا کا کرم '۔ ارمان جین اور انیسہ ملہوترا کی فروری 2020 میں شادی ہوئی۔ ان کی شادی کی استقبالیہ پارٹی میں بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے ویلینٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی

واضح رہے کہ کرینہ کپور 'دی کریو' میں تبو، کریتی سینن اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ 'ویرے دی ویڈنگ' کی سپر ہٹ پروڈیوسر جوڑی ایکتا آر کپور اور ریا کپور فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری راجیش کرشن کر رہے ہیں۔'دی کریو' کے علاوہ کرینہ سُجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی جو کتاب 'دی ڈیوشن آف سسپیکٹ ایکس' پر مبنی ہے۔ وہیں نیتو کپور نے حال ہی میں اپنی فلم 'اے لیٹر ٹو مسٹر کھنہ' کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.