ETV Bharat / entertainment

Kareena Kapoor hints 3 Idiots Sequel کیا تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آنے والا ہے، کرینہ کپور کا یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں - کرینہ کپور کا تھری ایڈیٹس کے سیکوئل پر ویڈیو

سال 2009 کی مقبول فلم 3 ایڈیٹس کے شائقین خوش ہوجائیں کیونکہ کرینہ کپور نے اس فلم کے سیکوئل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

کیا تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آنے والا ہے، کرینہ کپور کا یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 12:27 PM IST

کرینہ کپور نے اپنی اور عامر خان کی سال 2009 کی کامیاب فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے بارے میں نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ کرینہ کپور نے ایک ویڈیو میں تھری ایڈیٹس کے سیکوئل بنائے جانے پر اپنے شک کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز اداکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے عامر خان، شرمن جوشی اور آر مادھون کی وائرل تصویر سامنے آنے کے بعد اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کے علم میں لائے بغیر فلم کا سیکوئل بنائے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے'۔Kareena Kapoor hints 3 Idiots Sequel

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ 'میں اس پر یقین نہیں کر سکتی!! وہ میرے بغیر یہ کیسے کر سکتے ہیں؟'۔ کرینہ نے اپنے اس ویڈیو میں اداکار بومن ایرانی کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ ' انہوں نے یہ بات آپ سے بھی خفیہ رکھی ہے؟ ویڈیو میں 'تھری ایڈیٹس' کی ایک تصویر بھی نظر آرہی ہے، جس میں عامر، مادھون اور شرمن کو سرخ رنگ کی ٹی شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے، جو ایک میز پر بیٹھے ہیں اور ان کے پیچھے 'ایڈیٹس' لکھا ہوا ہے۔

ویڈیو میں کرینہ خفا نظر آرہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ' جب وہ چھٹی پر تھیں تب لگتا ہے کہ تینوں نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے لیے حامی بھردی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ' مجھے پتہ چلا ہے کہ جب میں چھٹی پر تھی تب یہ تینوں کچھ کر رہے تھے۔ یہ پریس کانفرنس کا کلپ جو وائرل ہورہا ہے یہ وہ راز ہے جو تینوں ہم سے چھپا رہے ہیں۔ کچھ گڑبڑ ہے اور اب یہ مت کہنا کہ یہ شرمن کی کسی فلم کی تشہیر کے وقت لی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ سیکوئل کرنے والے ہیں۔ لیکن میرے بغیر یہ کیسے کرسکتے ہیں؟ مجھے لگتا ہے کہ بومن کو بھی اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ آخر چل کیا رہا ہے یار ابھی بومن کو کال کرتی ہوں۔ یہ یقینی طور پر ایک سیکوئل کی تیاری کر رہے ہیں'۔

کرینہ کی طرح ان کے مداح بھی حیران نظر آئے۔ ایک مداح نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' او مائی گاڈ ، کیا خبر ہے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' آپ کے بغیر نہیں ہوسکتا یہ، یقیناً نہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'آپ کے بغیر یہ سیکوئل - بالکل ناممکن ہے'۔

راجکماری ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی 3 ایڈیٹس کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے پذیرائی ملی تھی اور یہ فلم 400 کروڑ کی مجموعی کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں عامر، شرمن اور مادھون نے تین دوستوں کا کردار ادا کیا تھا، ایرانی نے ایک کالج پرنسپل کا کردار ادا کیا تھا اور کرینہ ایک ڈاکٹر کے کردار میں نظر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں: Saif Ali Khan New Pic: کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف کی نئی تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.