ETV Bharat / entertainment

Kareena and Saif Wedding Anniversary: کرینہ کپور خان کا سیف کو شادی کی 10 ویں سالگرہ پر مبارکباد - کرینہ کپور خان انسٹاگرام

کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف علی خان کو شادی کی 10 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اداکار نے سیف کے ساتھ زندگی کے خوبصورت دس سال گزرنے پر دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔Kareena and Saif Wedding Anniversary

کرینہ اور سیف علی خان کی شادی کی 10 ویں سالگرہ

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 11:36 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اتوار کے روز اپنے شوہر سیف علی خان کو شادی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں اور تم، تم اور میں ہمیشہ کے لیے رہیں گے۔۔۔ 10ویں مبارک ہو'۔ Kareena and Saif Wedding Anniversary

ان تصاویر میں بیبو اور سیف کو ایک ساتھ آرام سے بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرینہ کے ان تصاویر کو شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں اور بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں نے جوڑے کو ڈھیر ساری مبارکباد بھیجی ہے۔ کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ جوڑی دوسروں کے لیے مثال ہے'۔ وہیں ملائیکہ اروڑہ نے لکھا کہ ' میرے پیاروں کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو'۔

کرینہ اور سیف نے ویسے تو ایل او سی کارگل (2003) اور اومکارہ (2006) جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، لیکن سال 2008 میں آئی فلم ٹشن کے سیٹ پر انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور 16 اکتوبر 2012 کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سال 2016 میں انہوں نے اپنے پہلے بیٹے تیمور کا استقبال کیا اور فروری 2021 میں ان کے گھر جیہ کی پیدائش ہوئی۔ سیف کی شادی کرینہ سے پہلے امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور اس شادی سے انہیں دو بچے ہیں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان۔

کرینہ کپور کی فلم پر نظر ڈالیں تو وہ ہدایتکار سُجوئے گھوش کی اگلی تھرلر فلم میں نظر آئیں گی، جو کتاب دی ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس پر مبنی ہے۔ اس میں وجے ورما اور جیدیپ اہلاوت بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہدایت کار ہنسل مہتا کی اگلی فلم میں بھی نظر آئیں گی۔ وہیں دوسری جانب سیف علی خان حال ہی میں ایکشن تھرلر فلم وکرم ویدھا میں ریتک روشن کے ساتھ نظر آئے تھے۔ اب وہ پربھاس اور کریتی سینن کے ساتھ پین انڈیا فلم ادی پُروش میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Soha Ali Khan B'day: سوہا علی خان کی بھابھی کرینہ اور شوہر کنال کھیمو نے سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.