حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے منگل کو اپنے بیٹے جیہ علی خان کے لیے سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔ اپنے چھوٹے بیٹے کو اس کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کرینہ نے اپنی آئندہ فلم کے لندن شیڈول سے جیہ کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔ ان میں سے ایک تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جونیئر پٹودی، جو اپنی ماں کے ساتھ برطانیہ گئے تھے، اپنی ماں کی گودی کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ لیکن بیبو کا خیال ہے کہ جیسے جیسے وہ بڑے ہوں گے یہ حالات بدلتے جائیں گے۔Kareen Kapoor's birthday wish for Jeh
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کرینہ نے دو تصویریں شیئر کی ہیں جس میں جیہ بھی نظر آرہے ہیں۔ کرینہ اکثر شوٹنگ پر جیہ کو اپنے ساتھ لے جایا کرتی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنی ماں کی گود کو چھوڑنا نہیں چاہتے جو ان کے پیارے سے چہرے پر واضح طور پر جھلک رہا ہے۔ جیہ کی سالگرہ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ ' یہ میری گودی کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔۔۔ لیکن یہ حالات جلد ہی بدل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے دل و جان سے پیار کرتی ہیں۔ کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نے سال 2021 میں جیہ کا استقبال کیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کرینہ کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد کئی مشہور شخصیات نے جیہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ عالیہ کی والدہ سونی رازدان، ڈیزائنر فراز منان اور اداکارہ شیبہ نے جیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کرینہ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ ہنسل مہتا کے ساتھ ان کی آنے والی فلم کے لندن شیڈول کی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ نومبر میں جاسوسی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ آنے والی فلم کرینہ کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سُجوئے گھوش کی آئندہ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔