ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani: کرن جوہر اپنی 51 ویں سالگرہ پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک ریلیز کریں گے - راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک کل 25 مئی کو کرن جوہر کی 51 ویں سالگرہ پر ریلیز کی جائے گی۔ بالی ووڈ کو سب سے مشہور فلمیں دینے والے کرن جوہر کے لیے یہ سالگرہ اور بھی زیادہ خاص ہونے والا ہے کیونکہ انہوں نے اس سال بطور ہدایتکار انڈسٹری میں 25 سال مکمل کرلیے ہیں۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک

author img

By

Published : May 24, 2023, 3:26 PM IST

حیدرآباد: چھ سال سے زائد عرصے کے بعد کرن جوہر اپنی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے بطور ہدایت کار ہندی فلم انڈسٹری میں واپسی کر رہے ہیں۔ جیسا کہ کرن نے بطور ڈائریکٹر بالی ووڈ میں 25 سال مکمل کرلیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ سال ان کے لیے مزید خاص ہوجاتا ہے۔ انہوں نے اب تک کے سفر کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس کے علاوہ کرن جوہر 25 مئی کو اپنی 51 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani first look

اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ بھی اعلان کیا کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک ان کی سالگرہ پر سامنے آئے گی۔ کرن نے انسٹاگرام پر ایک مونٹیج ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہندی فلم انڈسٹری میں بطور فلمساز اپنے سفر کو یاد کیا۔ کرن نے اس ویڈیو میں اپنی مقبول فلموں کی کچھ جھلک کو بھی شامل کیا ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان کی آواز بھی سننے کو مل رہی ہے۔جس میں وہ اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کی شروعات ان کی فلم کچھ کچھ ہوتا کے ایک سین سے شروع ہوتی ہے جس میں راہل، انجلی اور ٹینا نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں کرن جوہر اپنی کہانی بیان کرتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں وہ اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا ذکر کرتے ہیں۔ کرن کہتے ہیں کہ 'یہ ایک ایسی فلم ہے جسے میں کافی عرصے سے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا انتظار کر رہا تھا۔ آخر کار یہ فلم اب بن گئی ہے۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ ہم ایک ساتھ محبت، خاندان اور کئی چیزوں کا جشن مناسکیں'۔

اس پوسٹ کے ساتھ کرن جوہر نے ایک طویل کیپشن لکھتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی کی پہلی جھلک کل سامنے آئے گی، فلم 28 جولائی کو سنیما گھروں میں'۔ فلم میں دھرمیندر اور جیا بچن اہم کردار ادا کریں گے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔

شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب کہ فلم کا پوسٹ پروڈکشن مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے اس انسٹاگرام پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'یہ محبت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے! پیار اور دوستی کی ایسی کہانیاں لانے کے بعد جو آج بھی پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ محفوظ کیے ہوئے ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایک نئے دور کا آغاز کیا جائے'۔

مزید پڑھیں:Alia Bhatt Photos Viral From Kashmir: کشمیر میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ سیٹ سے عالیہ بھٹ کی تصاویر وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.