ETV Bharat / entertainment

Karan Johar Shares Dharmendra Pics کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے دھرمیندر کی تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 11:02 AM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار دھرمیندر نے گزشتہ روز اپنی 87 ویں سالگرہ منائی۔ اب کرن جوہر نے دھرمیندر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصاویر شیئر کی ہے۔Karan Johar Shares Dharmendra Pics

کرن جوہر نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کے سیٹ سے دھرمیندر کی تصاویر شیئر کی

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے جمعرات کو 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کے سیٹ سے تجربہ کار اداکار دھرمیندر کی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں۔ کرن نے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' میگا اسٹار کو سالگرہ مبارک ہو جس کا دل سب سے نیک اور جس کی شخصیت گرمجوشی سے بھری ہوئی ہے۔۔۔ یہ ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے آپ کی ہدایتکاری کرنے کا موقع ملا ہے۔ آپ ہماری فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے ایک نعمت ہیں'۔Karan Johar Shares Dharmendra Pics

کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام پر تین تصاویر شیئر کی، جن میں سے ایک تصویر میں دھرمیندر وہئیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں اور کرن جوہر ان کے پاس بیٹھے انہیں کچھ بتاتے نظر آرہے ہیں۔اے دے ہے مشکل کے ہدایتکار کے ذریعہ یہ تصویریں شیئر کرنے کے فورا بعد کئی مداحوں نے اس پوسٹ پر اپنا تبصرہ دیا۔ وہیں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان نے تبصرہ کیا 'سب سے خوبصورت ہیرو'۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ ' بھارت کے سب سے بڑے اسٹار جہنوں نے 100 سے زائد کامیاب فلمیں دی'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' دھرم جی کو سالگرہ مبارک ہو'۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔

وہیں دھرمیندر ہدایتکار انیل شرما کی اگلی فلم 'اپنے 2' میں سنی دیول، بابی دیول اور کرن دیول کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سری رام راگھون کی فلم اکیس ہے جس میں وہ امیتابھ بچن کے نواسی اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Dharmendra 87th B'day دھرمیندر کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.