حیدرآباد: مشہور فلم ساز، پروڈیوسر، کاسٹیوم ڈیزائنر اور میزبان کرن جوہر آج (25 مئی) کو اپنی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ رات کرن جوہر نے اپنے خاص دوستوں کے لیے گھر پر ایک خاص پارٹی رکھی تھی۔ اس پارٹی میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان سے لے کر مشہور کوریوگرافر فرح خان نے پارٹی میں پہنچ کر کرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ Bollywood Celebs Attend Karan Johar Birthday Bash
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
رات گئے تک بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے کرن جوہر کے گھر پہنچ کر زبردست جشن منایا۔ اس دوران شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان، فرح خان سے لے کر منیش ملہوترا اور شویتا بچن نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی کرن جوہر کے گھر کی پارکنگ میں سنہری غباروں کی سجاوٹ دیکھی گئی، جس پر 'ہیپی برتھ ڈے کے جے او ' لکھا ہوا تھا۔ وہیں گوری خان کرن کی 50ویں سالگرہ پر کالے رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔
فرح خان، دھرما پروڈکشن کے سی ای او اپوروا مہت اپنی اہلیہ کے ساتھ پہنچیں۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن، مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا، سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما کرن سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے رات بھر زبردست جشن منایا۔ اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے کرن جوہر کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اس میں اداکار وکی کوشل اور منیش ملہوترا بھی شامل ہیں۔ ان دونوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ کرن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
ساتھ ہی دھرما پروڈکشن کی آفیشل سائٹ پر کرن جوہر کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے فلمی سفر کی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس میں کرن جوہر کے ابتدائی دنوں سے لے کر اب تک سفر کو دکھایا گیا۔