حیدرآباد: 'کامیڈی کنگ' کپل شرما گزشتہ کئی برسوں سے چھوٹی اسکرین پر اپنے مضحکہ خیز انداز اور لطیفوں سے مداحوں کو ہنساتے آرہے ہیں۔ اب کپل شرما کی نئی فلم 'سویگاٹو' کا ٹیزر سامنے آیا ہے، جس میں وہ بے حد مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔ مقبول ہدایتکار نندیتا داس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 47 ویں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔Kapil Sharma's Film Zwigato
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کپل کی نئی فلم 'زویگاٹو' کی کہانی ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے اور غربت میں گزر رہی اس کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ ٹیزر میں نظر آرہا ہے کہ اداکارہ شاہانہ گوسوامی اداکار کپل شرما کی بیوی کے کردار میں ہیں۔ اداکارہ نندیتا داس نے یہ فلم بنائی ہے۔ نندیتا نے اس فلم کے ذریعے معاشرے میں پھیلی غربت اور غریب لوگوں کے روزمرہ کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے۔
-
In the World Premiere of ZWIGATO, director @nanditadas trains her sociopolitical gaze on the gig economy with this story about the trials and tribulations of a food app delivery driver. Starring @KapilSharmaK9 and @shahanagoswami. #TIFF22 https://t.co/cl8a1WASTL pic.twitter.com/gOVxM0Ewym
— TIFF (@TIFF_NET) August 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">In the World Premiere of ZWIGATO, director @nanditadas trains her sociopolitical gaze on the gig economy with this story about the trials and tribulations of a food app delivery driver. Starring @KapilSharmaK9 and @shahanagoswami. #TIFF22 https://t.co/cl8a1WASTL pic.twitter.com/gOVxM0Ewym
— TIFF (@TIFF_NET) August 17, 2022In the World Premiere of ZWIGATO, director @nanditadas trains her sociopolitical gaze on the gig economy with this story about the trials and tribulations of a food app delivery driver. Starring @KapilSharmaK9 and @shahanagoswami. #TIFF22 https://t.co/cl8a1WASTL pic.twitter.com/gOVxM0Ewym
— TIFF (@TIFF_NET) August 17, 2022
فراق اور منٹو جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والی نندیتا نے کہا کہ وہ اپنی تازہ ترین فلم کے پریمیئر کی منتظر ہیں۔ نندیتا نے کہا کہ ' زویگاٹو آخر کار تیار ہے۔ یہ کہانی بھارت کے شہری علاقوں کی نئی زندگی کے بارے میں ہے جو نہ صرف معیت کے موضوع کو اجاگر کرے گی بلکہ ہر اس چیز کے بارے میں بھی بات کرے گی جو ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ مجھے سمیر نائر جیسے بہترین پروڈیوسر ملے جنہوں مشکل لیکن اس سادہ کہانی کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے حامی بھری۔میں بہت خوش ہوں کہ اس کا پریمیئر جلد ہی ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ہوگا'۔
وہیں کپل شرما نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کا پریمیئر 47ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ فلم کا پریمیئر کنٹیمپریری ورلڈ سینما کے زمرے کے تحت کیا جائے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ کپل شرما کی کامیڈی کا نیا سیزن بہت جلد واپس آنے والا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار شو میں لوگوں کو ہنسانےکےلیے نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریما داس کی فیچر فلم 'ٹوراس ہسبنڈ'، تجربہ کار فلم ساز شیکھر کپور کی رومانوی کامیڈی فلم 'واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ' اور ہدایتکار شوبھم یوگی کے 'کچے لیموں' کا پریمئیر بھی ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ فلم فیسٹیول 8 سے 18 ستمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:Sajal Ali First International Project: اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی