ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava Death راجو سریواستو کی موت پر کپل شرما کی آنکھییں نم ہوئیں - راجو سریواستو کی موت

کامیڈی کے بادشاہ کپل شرما نے بھارت کے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو سریواستو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Raju Srivastava Death

راجو سریواستو کی موت پر کپل شرما کی آنکھیوں ہوئی نم

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 5:00 PM IST

حیدرآباد: مشہور کامیڈین اور معروف اداکار راجو سریواستو کے انتقال سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ راجو کے مداح سوشل میڈیا پر انہیں یاد کر رہے ہیں۔ وہیں فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات بھی راجو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اب کامیڈی کے بادشاہ کپل شرما نے بھی کامیڈین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔Raju Srivastava Death

کپل شرما نے راجو کو یاد کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج پہلی بار آپ نے مجھے رلا دیا راجو بھائی، کاش ایک اور ملاقات ہو جاتی، ایشور آپ کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ آپ بہت یاد آئیں گے، الوداع اوم شانتی'۔

راجو سریواستو اور کپل شرما نے مل کر ناظرین کو خوب ہنسایا ہے۔ راجو نے کپل کے مشہور شو 'دی کپل شرما شو' میں بھی اپنے مزاحیہ انداز سے شو کی رونق بڑھائی ہے۔ کپل راجو کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجو کا بدھ کی صبح 58 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ 10 اگست کو انہیں جم میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

سال 1994 میں راجو پہلی بار دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو 'ٹی ٹائم منورجن' میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد راجو نے کامیڈی شو 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' میں شائقین کو کافی ہنسایا۔ یہاں سے راجو شریواستو کو کامیڈی کی دنیا میں ایک نئی پہچان ملی۔

اسی وقت، راجو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مقبول ترین شو 'بگ باس' کے سیزن 3 (2009) میں ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئے، وہ پہلی بار فلم 'تیزاب' (1988) میں نظر آئے تھے۔ اس کے بعد راجو کو سلمان خان کی پہلی بالی ووڈ فلم 'میں نے پیار کیا' (1989)، شاہ رخ خان، کاجول اور شلپا شیٹی کی فلم 'بازیگر' (1993) اور فلم آمدنی اٹھنی خرچا رویپہ (2001) میں دیکھا گیا۔ انہیں آخری بار کپل شرما کی فلم فرنگی( 2017) میں ایک خاص کردار میں دیکھا گیا تھا۔

وہیں کپل شرما، نندیتا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زویگاٹو میں نظر آئیں گے جس میں وہ اور شاہانہ گوسوامی مرکزی کردار میں ہیں۔حال ہی میں فلم کے ٹریلر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Raju Srivastava death: راجو سریواستو کی انتقال پر بالی ووڈ ہستیوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.