حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام لگایا ہے کہ معلومات پر مبنی ویب سائٹ وکی پیڈیا نے ان کی سالگرہ اور ان کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی ہے۔ جمعرات کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کیا کہ ان کی سالگرہ 23 مارچ کو ہے لیکن ویب سائٹ پر ان کی سالگرہ کی تاریخ 20 مارچ بتائی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'بائیں بازو کے لوگوں نے وکی پیڈیا کو مکمل طور پر ہائی جیک کرلیا ہے'۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا نے پوسٹ کرتےہوئے لکھا کہ بائیں بازو والوں نے مکمل طور پر وکی پیڈیا پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان کے مطابق 'ان کے بارے میں زیادہ تر حقائق جیسے ان کی سالگرہ، قد اور بیک گراؤنڈ کے بارے میں مکمل طور پر غلط جانکاری دی گئی ہے'۔ اداکارہ نے کہا کہ ' چاہے ہم اسے ٹھیک کرنے کے لیے کتنی ہی محنت کر لیں اس کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ' کئی ریڈیو چینلز، فین کلبس اور خیر خواہ 20 مارچ کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجنا شروع کردیں گے، جس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم میں وکی پیڈیا پر دستیاب غلط معلومات سے ناراض ہوں کیونکہ وکی پیڈیا کے مطابق ان کی سالگرہ کی تاریخ 20 مارچ ہے اور میں اپنی سالگرہ 23 مارچ کو مناتی ہوں۔ میری سالگرہ 23 مارچ کو ہے۔ مہربانی کرکے وکی پیڈیا پر جاکر میری سالگرہ کی تاریخ مت دیکھیں کیونکہ یہ غلط اور گمراہ کن ہے۔ کنگنا نے مزید واضح کیا کہ ان کی سالگرہ 20 مارچ کو نہیں بلکہ 23 مارچ کو ہے۔
اگلے ہفتے کنگنا اپنی 36ویں سالگرہ منانے والی ہیں۔ گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے فالوورز کے ساتھ اپنی 35 ویں سالگرہ کی جھلک شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بہن رنگولی چندیل کے ساتھ وشنو دیوی مندر کے دورے کی چند تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ مندر کا دورہ کیا اور دعائیں مانگی۔ واضح رہے کہ کنگنا نے حال ہی میں راگھو لارنس کے ساتھ چندر مکھی 2 کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ پی واسو کی ہدایت کاری میں بننے والی چندر مکھی 2 بلاک بسٹر ہٹ تمل ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی کا سیکوئل ہے، جس میں رجنی کانت اور جیوتھیکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ کنگنا کے پاس پیریڈ ڈرامہ فلم ایمرجنسی، ایکشن ڈرامہ فلم تیجس، مانیکرنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف ڈیڈا اور دی انکارنیشن: سیتا بھی ہے۔
مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Selfiee: کنگنا رناوت نے سیلفی کی خراب کمائی کے بعد کرن جوہر کی تنقید کی