ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut on PC Bollywood Statement: پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے بیان پر کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی تنقید کی - پرینکا چوپڑا کے بیان پر کنگنا رناوت

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں بالی ووڈ چھوڑنے پر کہا کہ انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں سیاست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب پرینکا کے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت اداکارہ کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے بیان پر کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی تنقید کی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 12:49 PM IST

کنگنا رناوت نے پرینکا چوپڑا کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں پرینکا نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کے عروج کے دوران ہالی ووڈ کی جانب رخ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ سابق مس ورلڈ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں 'اکیلا کردیا گیا تھا' اور وہ فلم انڈسٹری میں 'سیاست سے تھک چکی تھیں'۔ اب کنگنا نے پرینکا کے ان دعووں پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ یہ کرن جوہر تھے جنہوں نے ان پر پابندی عائد کی تھی۔ پرینکا اور کنگنا نے 2008 میں فلم فیشن میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ Kangana Ranaut on PC Bollywood Statement

  • This is what ⁦@priyankachopra⁩ has to say about bollywood, people ganged up on her, bullied her and chased her out of film industry” a self made woman was made to leave India. Everyone knows Karan Johar had banned her (1/2) https://t.co/PwrIm0nni5

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ چھوڑنے کے اس نئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کنگنا نے منگل کی صبح ٹویٹر پر لکھا کہ' پرینکا چوپڑا کا بالی ووڈ کے بارے میں وہی کہنا ہے، لوگوں نے مل کر ان پر دباؤ بنایا، انہیں پریشان کیا اور ان کا پیچھا کیا گیا، فلم انڈسٹری کی خود ساختہ خاتون کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔سب جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے ان پر پابندی لگا دی تھی'۔

  • Media wrote extensively about her fall out with Karan Johar because of her friendship with SRK and movie mafia Cruella who is always looking for vulnerable outsiders saw a perfect punching bag in PC and went all out in harassing her to a point where she had to leave India.

کنگنا نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میڈیا نے کرن جوہر کے ساتھ ان (پرینکا چوپڑا) کے جھگڑے کے بارے میں بہت کچھ لکھا کیونکہ ایس آر کے ساتھ ان کی دوستی تھی اور مووی مافیا جو ہمیشہ کمزور آؤٹ سائڈر کی تلاش میں رہتی ہیں، اس نے پرینکا چوپڑا کو ایک پنچنگ بیگ کی طرح استعمال کیا اور انہیں اتنا ہراساں کیا گیا کہ انہیں آخر میں بھارت چھوڑنا پڑا'۔

کنگنا نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ' اس نفرت انگیز، حسد کرنے والے، گھٹیا اور زہریلے شخص کو فلم انڈسٹری کے کلچر اور ماحول کو خراب کرنے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے ، جو اے بی (امیتابھ بچن) یا ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے زمانے میں کبھی آؤٹ سائڈر سے دشمنی نہیں رکھتا تھا۔ اس کے گینگ اور مافیا پی آر کو آؤٹ سائڈر کو ہراساں کرنے کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے'۔

  • This obnoxious, jealous, mean and toxic person should be held accountable for ruining the culture and environment of film industry which was never hostile to outsiders in the days of AB or SRK.His gang and mafia PR should be raided and held accountable for harassing outsiders.

پرینکا چوپڑا نے حال میں ڈیکس شیفرڈ کے پوڈ کاسٹ آرم چیئر ایکسپرٹ میں بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار نہیں مل رہے تھے۔ ساتھ ہی وہ انڈسٹری میں پھیلی سیاست سے بھی جدوجہد کر رہی تھی جب ان کی موجودہ مینیجر اور دوست انجولا اچاریہ نے انہیں ہالی ووڈ جاکر موسیقی میں قسمت آزمانے کی پیشکش کی۔ اداکارہ بتاتی ہیں کہ ' مجھے انڈسٹری (بالی ووڈ) میں کنارہ کردیا گیا تھا۔ لوگ مجھے کاسٹ نہیں کر رہے تھے، لوگوں کو مجھ سے مسئلہ تھا۔ میں اس طرح کے کھیل میں اچھی نہیں ہوں اس لیے میں سیاست سے اکتا گئی تھی اور مجھے ایک وقفہ کی ضرورت تھی'۔

پرینکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں میوزک انڈسٹری سے اپنے کریئر کی شروعات کی۔ انہوں نے پٹبل اور کئی دیگر موسیقار کے ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کیا لیکن انہیں ہالی ووڈ کے شو 'کوانٹیکو' سے ہالی ووڈ میں اپنا کریئر بنانے کا موقع ملا۔ اس شو کے لیے انہیں دو بار لگاتار پیپلز چوائس ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ وہ جلد ہی روسو برادرز کے شو سیٹاڈل اور ہالی ووڈ فلم لو اگین میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Selfiee: کنگنا رناوت نے سیلفی کی خراب کمائی کے بعد کرن جوہر کی تنقید کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.