ممبئی: عدالت نے منگل کو اداکار اور فلمی نقاد کمال راشد خان(کے آر کے) کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس سے قبل انہیں ممبئی پولیس نے مبینہ ہتک آمیز ٹویٹ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد کمال آر خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے شتابدی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمال رشد خان کو سینے میں درد ہوا تھا۔ Film Critic KRK Hospitalized
ملاڈ پولیس نے بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال آر خان (کے آر کے) کو 2020 میں کچھ متنازع ٹویٹس پوسٹ کرنے پر ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور دیگر قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کمال آر خان کو گزشتہ کل بوریولی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ گرفتاری کے بعد کمال آر خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ممبئی کے شتابدی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کمال آر خان کو گرفتاری کے بعد سینے میں درد ہوا جس کے باعث انہیں ممبئی کے شتابدی ہسپتال لے جایا گیا۔
47 سالہ کمال خان، جو بگ باس سیزن 3 میں بھی نظر آئے تھے، کو ممبئی ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا اور دو سال قبل مختلف اہم شخصیات کے خلاف ٹویٹ کرنے پر باضابطہ طور پر گرفتار کیے جانے سے قبل پوچھ گچھ کی گئی۔ آنجہانی اداکار عرفان خان اور رشی کپور پر سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بعد یووا سینا کے رہنما راہُل کنال نے کے آر کے کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ دونوں اداکار عرفان خان اور رشی کپور سنہ 2020 میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Kamal Khan Sent to 14 days judicial custody کمال خان 14 دن کی عدالتی تحویل میں
راہُل کنال نے کہا کہ کمال آر خان کو قابل اعتراض تبصرہ اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز ریمارکس کے لیے جانا جاتا ہے۔ ایسا سلوک معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے اور انہیں پکڑ کر ممبئی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ راہُل کنال نے 30 اپریل 2020 کو اپنی شکایت درج کروائی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح کمال خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو معزز شخصیات کو بدنام کرنے پر دو بار معطل کیا گیا تھا اور اداکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ مختلف فلمی شخصیات اور دیگر مشہور شخصیات کے خلاف توہین آمیز ریمارکس یا بیانات دینے کی وجہ سے خبروں میں رہے تھے۔ اتر پردیش کے سہارنپور سے تعلق رکھنے والے کمال آر خان نے سیتم اور دیش دروہی جیسی فلموں میں اداکاری یا پروڈیوس کیا تھا اور فی الحال وہ 'دیش دروہی' کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔