ETV Bharat / entertainment

Kajol knits during makeup کاجول کی میک اپ کراتے ہوئے سویٹر بنُنے والی ویڈیو وائرل، مداحوں نے تعریف کی - کاجول کی میک اپ ویڈیو

کاجول، جو اس وقت اپنی آئندہ ویب سیریز دی گڈ وائف پر کام کر رہی ہیں، نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا میک اپ کرواتے ہوئے سوئیٹر بُنتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

کاجول کی میک اپ کراتے ہوئے سویٹر بنُنے والی ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 4:09 PM IST

کاجول نے اپنے میک اپ سیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ سوئیٹر کی بُنائی کے لیے کس طرح وقت نکالتی ہیں۔ کلپ میں اداکار کو میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ساتھ وہ سوئیٹر بنتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔Kajol knits during makeup

اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کاجول نے انسٹاگرام پر لکھا کہ 'بال، میک اپ، ہنسی اور ایک شوق… ملٹی ٹاسکنگ اپنے بہترین انداز میں!' اس کیپشن میں انہوں نے میں سب کرسکتی ہوں، اچھا دن، ویمن کلب جیسے ہیشٹیگز کا بھی استعمال کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک مرون لباس میں سفید رنگ کے سوئیٹر کو بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ وہ بغیر دیکھےہی سوئیٹر بنتی نظر آرہی یں۔

ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اوہ میرے خدا!! آپ یہ کیسے کرتی ہو ۔ ایک اور نے کہا کہ' آپ کو اس ہنر کا تحفہ ملا ہے۔ بہت سارا پیار'۔ ایک شخص نے یہ بھی لکھا کہ ' واہ کتنی تیزی سے کر رہی ہیں اور انہیں یہ دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے'۔ ایک مداح نے انہیں 'ملٹی ٹاسکنگ کوئین' بھی کہا۔

فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی کاجول کے اس ویڈیو پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ ' صرف اور صرف تم ہی یہ کرسکتی ہو'۔ کاجول کبھی کبھار اپنے بنائے ہوئے سوئیٹر، ٹاپس اور لباس کی جھلکیں شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے ایک بار اپنے بیٹے یوگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کا کیپشن دیا تھا' میں نے یہ لڑکا اور سویٹر بنایا'۔

کاجول کو حال ہی میں سلام وینکی میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے ایک بیمار بیٹے کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔ جنوبی اداکار اور ہدایت کار ریوتی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم گزشتہ سال 9 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

اب وہ آنے والی ویب سیریز دی گڈ وائف میں نظر آئیں گی۔ یہ امریکی ویب سیریز کا ہندی ریمیک ہے، جس میں جولیانا مارگولیز مرکزی کردار میں ہیں۔ اس شو کے سات سیزن ہیں اور اس کا اختتام 2016 میں ہوا۔ کاجول ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو اپنے شوہر کے اسکینڈل کی وجہ سے جیل جانے کے بعد دوبارہ وکیل کے طور پر کام کرنے لگتی ہے۔ سوپن ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سیریز ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Kajol Shares pics in Saree: سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی استقبالیہ تقریب سے کاجول نے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.