ETV Bharat / entertainment

Justin Bieber Health: جسٹن بیبر کے اہلیہ نے گلوکار کی طبی حالت کے بارے میں جانکاری دی

پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا آدھر چہرہ مفلوج ہوگیا ہے۔ اب گلوکار کی اہلیہ ہیلی بیبر نے جسٹن کی صحت کے حوالے سے جانکاری دی ہے۔ Justin Bieber Health

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 9:56 AM IST

جسٹن بیبر کے اہلیہ نے گلوکار کی طبی حالت کے بارے میں جانکاری دی

حیدرآباد: پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چہرے کا دایاں حصہ مفلوج ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں گلوکار نے دکھایا کہ کس طرح ان کے چہرے کے آدھے حصے میں کوئی بھی حرکت نہیں ہو رہی ہے۔انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو نے آتے ہی پوری دنیا میں موجود جسٹن کے مداحوں کے درمیان ایک افرا تفریح کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرنے لگے۔ جسٹن نے یہ معلومات شیئر کرنے کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے تمام پروگرام منسوخ کردیے ہیں۔ اب جسٹن کی اہلیہ ہیلی بیبر نے گلوکار کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین خبر دی ہے۔ Justin Bieber Health

جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے ایک انٹرویو میں اپنے شوہر کی صحت سے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ' ان کی طبی حالت میں روزانہ بہتری آرہی ہے۔ وہ اب بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ خوفناک تھا لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہو رہے ہیں، ان کے مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں..ان کے لیے دعاگو ہیں...واقعی یہ دیکھ کر میں جذباتی ہو گئی ہوں''۔

واضح رہے کہ 11 جون کو جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ رامسے ہنٹ سنڈروم(Ramsay Hunt Syndrome) نامی وائرس کی وجہ سے اس خطرناک بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ وائرس ان کے چہرے کے اعصاب پر حملہ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہو گیا ہے۔

یہی نہیں، جسٹن نے اس ویڈیو میں مداحوں کو یہ بھی دکھایا کہ وہ کس طرح اپنی دائیں آنکھ کو جھپکنے سے قاصر تھے۔آپ کو بتادیں کہ یہ تیسرا موقع ہے جب جسٹن کا ورلڈ ٹور منسوخ کیا گیا ہے۔ پہلے ہی کورونا کی وجہ سے دو بار شو کو ملتوی کرنا پڑا۔

جسٹن کی اس ویڈیو کو ان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں نے دیکھا ہے اور سب ان کی جلد صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔ آپ کو بتا دیں 28 سالہ جسٹس نے حال ہی میں جسٹس ورلڈ ٹور کا اعلان کیا تھا اور اس سال اپنے ورلڈ ٹور پر جسٹن بیبر ہندوستان میں ایک شو کرنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: Justin Beiber's face paralysed: جسٹن بیبر کا آدھا چہرہ فالج کا شکار، گلوکار نے شوز منسوخ کیے

حالانکہ بھارت میں جسٹن کا 18 اکتوبر کو ایک شو ہے۔ مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر بھارت آئیں گے۔ اس سے قبل جسٹن سال 2017 میں ہندوستان آئے تھے۔ لیکن گرمی کی وجہ سے وہ تین دن کی بجائے ایک دن میں ہی چلے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.