ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار جوبن نوٹیال کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ گلوکار جوبن نوٹیال عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی ہوگئے ہیں اور ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی علی الصبح پیش آیا۔ جوبن نوٹیال کی صحت کے حوالے سے ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ' عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے بعد گلوکار نے کی کہنی توڑ گئی ہے اور پسلیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں اور ان کے سر میں بھی چوٹ لگی ہے'۔Jubin Nautiya Injured in Accident
'جوبن کے حادثے کے بعد ان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے اپنا دایاں بازو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے'
گلوکار جوبن نے 'راتاں لمبیاں'، 'لٹ گئے'، 'ہمناوا میرے'، اور 'تجھے کتنے چاہنے لگے ہم'، 'تم ہی آنا' اور ' بے وفا تیرا معصوم چہرہ' جیسے کئی بالی ووڈ نغمے گائے ہیں۔ جوبن کا شمار بالی ووڈ کے بہترین اور مشہور گلوکار کے طور پر ہوتا ہے۔