ETV Bharat / entertainment

Jr NTR Quit Films: جونیئر این ٹی آر نے کہا 'وہ فلم میں کام کرنا چھوڑ دیں گے' - آر آر آر اداکار جونیئر این ٹی آر

فلم آر آر آر کے اسٹار جونیئر این ٹی آر نے ایک حالیہ تقریب میں مداحوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر مداح بار بار ان کے اگلے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھتے رہیں گے تو وہ فلم کرنا چھوڑ دیں گے۔

جونیئر این ٹی آر نے کہا 'وہ فلم میں کام کرنا چھوڑ دیں گے'

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 5:03 PM IST

حیدرآباد: جونیئر این ٹی آر 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اپنی فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کے لیے بہترین آریجنل گانے کے زمرے میں آسکر جیتنے کے بعد بھارت واپس آگئے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اداکار وشواک سین کی فلم 'داس کا دھمکی' کی پری ریلیز تقریب میں شرکت کی اور یہاں مداحوں سے بات چیت بھی کی۔ جب مداحوں نے اداکار سے ان کی آئندہ پروجیکٹ کے بارے میں سوال کیا تب سپر اسٹار نے ایک ایسی بات کہہ دی جسے سن کر ان کے مداح صدمے میں آگئے۔ Jr NTR Quit Films

تقریب کے دوران جب مداحوں نے ان سے ان کی آنے والی فلم کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ 'اگر وہ پوچھتے رہے گے تو وہ فلمیں کرنا چھوڑ دیں گے'۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی فلم میں کام نہیں کروں گا۔ اگر آپ مجھ سے اکثر یہی پوچھیں گے تو میں فلمیں کرنا چھوڑ دوں گا۔ اس کے بعد انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کا فلمیں نہیں کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور وہ جلد ہی اسکرین پر واپس آئیں گے۔ جونیئر این ٹی آر اپنی اگلی فلم کوراتلا شیوا میں جانوی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 5 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے۔

وہیں آن لائن منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں، جو کہ ممکنہ طور پر اسی تقریب کی ہے، اداکار کو ایک مداح کو اپنے سیکورٹی گارڈز سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جونیئر این ٹی آر کے باہر نکلتے ہی ایک پرستار ان کے پاس آیا اور اس نے اداکار کو کمر سے پکڑ لیا۔ شروع میں اداکار یہ دیکھ کر چونگ گئے لیکن جب انہیں محسوس ہوا کہ وہ ایک پرستار ہے تب انہوں نے اپنے سیکورٹی گارڈز کو روکا اور مداح کے ساتھ کئی سیلفیاں لیں۔ واضح رہےکہ حال ہی میں جونیئر این ٹی آر نے لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں اداکار رام چرن، ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی اور میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی کے ساتھ شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:Jr NTR Looks at Pre Oscar Event: پرینکا چوپڑا کے پری آسکر ایونٹ میں جونیئر این ٹی آر نے شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.