ETV Bharat / entertainment

Journalist Phone Snatching Incident: فون چھیننے والے معاملے میں سلمان خان نے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا

سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ کے خلاف ایک صحافی کا فون چھیننے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ممبئی کے اندھیری کورٹ نے سلمان کو سمن جاری کیا ہے۔ Journalist Phone Snatching Incident

فون چھیننے والے معاملے میں سلمان خان نے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 5:24 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو پہلے ہی کچھ معاملوں میں عدالت کے چکر کاٹنے پڑے ہیں۔ وہیں اب ایک صحافی نے سلمان خان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک صحافی کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ اس کا فون بھی چھین لیا۔ جس کے بعد اب ممبئی کی اندھیری عدالت نے سپر اسٹار کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 5 اپریل کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ وہیں اب اداکارہ نے بھی اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ Salman Khan moves Bombay HC

اندھیری میٹروپولیٹن کورٹ نے صحافی کی جانب سے دائر کیے گئے حملہ کے معاملے میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈ کے خلاف سمن جاری کیا ہے۔ شکایت کنندہ اشوک شیامل پانڈے نے سلمان خان اور ان کے باڈی گارڈی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ324, 392, 426, 506 (II) R/W34 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ Salman Khan in Phone Snatching Case

سلمان اور ان کے باڈی گارڈ کے خلاف صحافی کا فون چھیننے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام ہے جس کے بعد مجسٹریٹ عدالت نے انہیں سمن جاری کیا تھا۔ اب اداکار نے اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے۔ یہ کیس 2019 کا ہے۔

سلمان خان کو جاری سمن کے مطابق انہیں 5 اپریل کو مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہونا تھا۔ صحافی نے سلمان کے خلاف ممبئی کے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

سلمان خان پر الزام ہے کہ جب وہ لنکنگ روڈ پر سائیکل سے جا رہے تھے تب ان کی تصویر لے رہے صحافی شیام لال پانڈے کا فون چھین لیا تھا۔ وہیں سلمان خان کے باڈی گارڈ نے اس معاملے میں صحافی کے خلاف بغیر ان کی مرضی کے تصویر لینے کی شکایت کی شکایت درج کرائی تھی۔ سلمان کے ان الزام پر صحافی شیام لال پانڈے نے کہا کہ انہوں نے اجازت لینے کے بعد ہی تصویریں لیں تھی۔

مزید پڑھیں: Ananya Panday-Ishaan Khatter Break Up: ایشان کھٹر اور اننیا پانڈے کے رشتے میں آئی دراڑ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.