ETV Bharat / entertainment

SRK Action Sequence in Jawan: جوان میں شاہ رخ خان 200 خواتین کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے - جوان میں شاہ رخ کا ایکشن سیکونس

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم 'جوان' کے حوالے سے سامنے آئی ایک خبر کے مطابق اداکار اس ہفتے چنئی میں ایک زبردست ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کرسکتے ہیں۔ فلم میکرز ممبئی سے 200 سے 250 خواتین مینجمنٹ افسران کو شوٹنگ کے لیے چنئی لے کر آنے والے ہیں۔SRK Action Sequence in Jawan

جوان میں شاہ رخ خان 200 خواتین کے ساتھ ایکشن کرتے نظر آئیں گے

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 11:01 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور فلمساز ایٹلی کی فلم جوان ایک شاندار فلم ہونے والی ہے کیونکہ فلم میں زبردست ایکشن ہونے کے ساتھ بھارتی سنیما کے ہنرمند لوگوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ وہیں جوان کے لیے شاہ رخ خان ایک زبردست ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کریں گے جس میں 200 سے زائد خواتین نظر آنے والی ہیں۔SRK Action Sequence in Jawan

'جوان' کے حوالے سے سامنے آئی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ اس ہفتے چنئی میں ایک زبردست ایکشن سیکونس کی شوٹنگ کرسکتے ہیں۔ فلم میکرز ممبئی سے 200 سے 250 خواتین مینجمنٹ افسران کو شوٹنگ کے لیے چنئی لے کر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان کے زبردست فائٹ سیکونس کو سات دنوں میں فلمایا جائے گا۔ 200 خواتین کے ساتھ ایکشن سیکونس کرنے کے علاوہ ایس آر کے آئندہ تین ہفتوں مٰں جوان کے چند اہم مناظر بھی مکمل کریں گے۔

شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' جوان کی کہانی پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ہے، جو زبانوں اور جغرافیائی علاقوں سے بالاتر ہے اور اہم بات کہ اس فلم سے سب لطف اندوز ہوں گے۔ اس منفرد فلم کو بنانے کا کریڈٹ ایٹلی کو جاتا ہے، جو کہ میرے لیے بھی ایک شاندار تجربہ رہا ہے کیونکہ مجھے ایکشن فلمیں کرنا پسند ہیں۔ ٹیزر تو صرف فلم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جو فلم میں ہونے والی دوسری چیزوں کی جھلک پیش کرتا ہے'۔

راجہ رانی، تھیری، مرسل اور بگل جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کرنے والے فلمساز ایٹلی نے فلم کے حوالے سے پہلے کہا تھا کہ ' جوان میں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ ہے چاہے وہ ایکشن ہو، جذبات ہو یا ڈرامہ ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ لاکر فلم کی کہانی کو بُنا گیا ہے۔ فلمساز نے کہا کہ جوان کو بنانے کا مقصد شائقین کو ایک غیرمعمولی تجربہ دینا ہے، فلم کی کہانی ایسی ہے جس سے سبھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی وی شو فوج کے بعد جوان، شاہ رخ خان کا دوسری پین انڈیا پروجیکٹ ہوگا۔ سال 1989 میں نشر ہونے والے ٹیلی ویژن شو فوج میں ابھیمنیو رائے کے کردار سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ یہ فلم ہندی تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں 2 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Vijay Sethupathi to Play Villain in Jawan: شاہ رخ خان کی فلم'جوان' میں وجے سیتھوپی کی انٹری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.