ممبئی: اداکار جھانوی کپور ایک حب الوطنی پر مبنی تھرلر فلم الجھ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ فلم کے میکرز نے بدھ کے روز فلم کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ سدھانشو ساریا کی ہدایت کاری اور جنگل پکچرز کے ذریعہ تیار کردہ اس فلم میں گلشن دیویا اور روشن میتھیو بھی ہیں۔ انڈین فارن سروسز (IFS) کی باوقار اور دلچسپ دنیا سے روبرو کرانے والی فلم الجھ ایک نوجوان آئی ایف ایس افسر کی کہانی بتائے گا، جس کا کردار جانوی کپور نے ادا کیا ہے۔ یہ فلم جانوی کپور کے کرئیر کی اہم فلم ثابت ہونے والی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
کپور، جنہیں آخری بار فلم ملی میں دیکھا گیا تھا، نے بتایا کہ الجھ کی منفرد کہانی نے مجھے اپنی جانب متوجہ کیا۔ 26 سالہ اداکارہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ' جب مجھ سے الجھ کی کہانی سنائی گئی میں فورا ہی اس کی کہانی کی جانب متوجہ ہوگئی کیونکہ ایک اداکار کے طور پر میں مسلسل ایسی اسکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکالے اور انڈین فورین سروسز کا کردار ادا کرنا میرے لیے کچھ ایسا ہے'۔
الجھ کی اسکرپٹ ساریا اور پرویز شیخ نے لکھی ہے، فلم کے ڈائیلاگ عتیقہ چوہان نے لکھے ہیں۔ راجیش تیلانگ، میانگ چانگ، سچن کھیڈیکر، راجندر گپتا اور جتیندر جوشی بھی فلم کے کاسٹ کا حصہ ہیں۔ساریا جنہوں نے لویو (Loev ) اور ثنا جیسی فلمیں کی ہیں، نے کہا کہ وہ جنگل پکچرز کے ساتھ ایک "اوریجنل" فلم پر کام کرنے پر بہت خوش ہیں۔
مزید پڑھیں:منیش ملہوترا کے ساتھ جانوی کپور کی خوبصورت تصاویر