ETV Bharat / entertainment

Janhvi Kapoor Dating with Ex: کیا جانوی کپور ایک بار پھر شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ رشتے میں ہیں؟

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 2:02 PM IST

ایشان کھٹر اور کارتک آرین کے بعد جانوی کپور کا نام ان کے قریبی دوست اورہان اوترامانی کے ساتھ جوڑا جارہا تھا، لیکن ان خبروں کی تردید کے بعد اداکارہ کا نام ان کے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔Janhvi Kapoor Dating with Ex

کیا جانوی کپور ایک بار پھر شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ رشتے میں ہیں؟

حیدرآباد: جانوی کپور کی 'لو لائف' ایک بار پھر سرخیوں کی رونق بنی ہوئی ہے۔ حال ہی اداکارہ، جو ان دنوں اپنی آئندہ فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کا نام ان کے قریبی دوست اورہان اوترامانی کے ساتھ جوڑا جارہا تھا۔ اب جانوی کا نام ان کے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے، جن کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں ہے۔Janhvi Kapoor Dating with Ex

حال ہی میں اورہان کے ساتھ جانوی کی ڈیٹنگ کی افواہیں خوب گردش کر رہی تھیں۔ اتنا ہی نہیں کچھ پورٹلز نے یہ بھی کہا تھا کہ جانوی اور ان کی چھوٹی بہن خوشی نے اکشت رنجن کو ڈیٹ کیا ہے جو ان کے بچپن کے دوست ہیں۔ لیکن جب جانوی سے ملی کی تشہیر کے دوران اورہان کے ساتھ رشتہ میں ہونے کی بات پوچھی گئی تب اداکارہ نے اس کی تردید کی۔

جانوی، جو اب سنگل ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، مبینہ طور پر اپنے سابق بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ واپس رشتے میں آگئی ہیں۔ واضح رہے کہ شیکھر پہاڑیہ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔ جانوی کی شیکھر کے ساتھ دوبارہ رشتے میں آنے کی خبر اس وقت گردش کرنے لگی جب دونوں نے مصنف اور پروڈیوسر امرت پال بندرا کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ خاص طور پر اس جوڑی کو اکتوبر ماہ میں اورہان کی جانب سے منعقدہ ہیلووین پارٹی میں ایک ساتھ پوز کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے جانوی کپور نے پہاڑیہ کو ڈیٹ کیا تھا۔ لیکن ان کی پہلی فلم دھڑک کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو ان کے ساتھی اداکار ایشان کھٹر کے ساتھ بھی جوڑا گیا اور بعد میں یہ بھی خبر آئی کہ وہ مختصر وقت کے لیے کارتک آرین کے ساتھ بھی رشتہ میں تھیں۔

جانوی کو اگلی بار نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بوال میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں ورون دھون بھی اہم کردار میں ہیں۔اسے ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 7 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.