ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جانوی کپور کو اپنی بہن خوشی کپور کی جانب سے سالگرہ کی پیار بھری مبارکباد ملی ہے، جانوی آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ خوشی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ان کے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک کولاج پوسٹ کیا ہے جس میں دونوں بہنوں کے درمیان کے پیارکو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصاویر ثابت کرتی ہیں کہ جانوی اور خوشی بچپن سے ہی تصاویر کھینچانے کی شوقین ہیں اور دونوں ہی تصویروں کے ذریعہ ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔Janhvi Kapoor Birthday
اب خوشی نے کچھ تصویروں کا کولاج شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ' میری ساتھی کو سالگرہ مبارک میں تم سےسب سے زیادہ پیار کرتی ہوں'۔ دونوں بہنوں کے درمیان محبت واقعی شاندار ہے۔ جانوی کپور نے ایک بار ایک انٹرویو میں اپنی بہن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ان کی بہن نے فلم دی آرچیز کے لیے بہت محنت کی اور جانوی کو اس وقت بہت افسوس ہوا تھا جب انہیں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آرچیز کے سیٹ سے جانا پڑا تھا اور انہیں مایوسی تھی کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ سارا وقت نہیں گزار پا رہی ہیں'۔
واضح رہے کہ جانوی جلد ہی نتیش تیواری کی فلم بوال میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم اصل میں 7 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم فلم کے پروڈیوسرز نے وی ایف ایکس اور تکنیکی ضروریات کی وجہ سے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
وہیں دوسری طرف خوشی جلد ہی زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی آرچیز میں سہانا خان اور اگستیہ نندا کے ساتھ اپنا بڑا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ یہ فلم معروف کامک بک سیریز دی آرچیز کا ہندی ریمیک ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔