ETV Bharat / entertainment

Jacqueline Fernandez on Cosmetic Surgery: اس پرانے ویڈیو کی وجہ سے جیکلین فرنانڈیز سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 1:58 PM IST

کاسمیٹک سرجری پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والی جیکلین فرنانڈیز کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے کتنی بار اپنی سرجری کرائی ہے کیونکہ ان کا چہرہ وائرل ویڈیو میں بالکل مختلف نظر آرہا ہے۔Jacqueline Fernandez on cosmetic surgery

اس پرانے ویڈیو کی وجہ سے جیکلین فرنانڈیز سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئیں

حیدرآباد: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ معاملے کے ملزم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہیں۔ اس بار اداکارہ کو کاسمیٹک سرجری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Jacqueline Fernandez on cosmetic surgery

حال ہی میں جیکلین کی ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ان کے بیوٹی کانٹیسٹ دنوں کی ہے۔ اس ویڈیو میں جیکلین مس یونیورس سری لنکا پیجینٹ کے سوالیہ راؤنڈ کے دوران کاسمیٹک سرجری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ سے جب کاسمیٹک سرجری کے بارے میں پوچھا گیا تب جیکلین اپنے جواب میں کہتی ہیں کہ ' یہ قدرتی خوبصورتی کے نظریہ کے خلاف ہے'۔

اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ ' یہ بیوٹی پیجنٹ کے تصور کے مخالف ہے اور اس طرح کے مقابلے کا مقصد خواتین کی قدرتی خوبصورتی کا جشن منانا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کاسمیٹک سرجری کو فروغ بھی کیا جائے تب یہ اس بات پر منحصر کرتی ہے کہ کون اس کے اخراجات برداشت کرسکتا ہے اور کون اس کی مخالفت کرسکتا ہے اور بیوٹی پیجنٹ اس طرح کی چیزوں کے بارے میں نہیں ہے'۔ اب اداکارہ کے اس وائرل ویڈیو نے ٹرول کو مدعو کردیا ہے۔

اس وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے پوچھا کہ جیکلین نے اپنے خرچے پر کاسمیٹک سرجری کا کتنا تجربہ حاصل کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ اداکارہ کتنی بار کاسمیٹک سرجری کروا چکی ہیں کیونکہ وائرل ویڈیو میں ان کا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' وہ اب تک کتنی سرجری کرچکی ہے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ' اب ان کے پاس بالکل نیا چہرہ ہے'۔ وہیں انسٹاگرام پر ایک تیسرےصارف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئےلکھا کہ ' اب ان کے جسم پر ہر قسم کی کاسمیٹک سرجری ہوئی ہے، ان کا چہرہ اب پہلے جیسا نہیں رہا'۔

سال 2006 کی اس ویڈیو سے جیکلین فرنانڈیز بھلے ہی ٹرول ہورہی ہوں لیکن آپ کو بتادیں کہ اسی جواب نے انہیں مس سری لنکا یونیورس کا باوقار خطاب جیتنے میں مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ جیکلین کو آخری بار اکشے کمار کی فلم رام سیتو میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی اگلی فلم روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم سرکس ہونے والی ہے جس میں وہ رنویر سنگھ وجا ہیگڈے، ورون شرما کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.