ETV Bharat / entertainment

Tiger Shroff B'day جیکی شراف نے ٹائیگر کی سالگرہ پر بیٹے کے بچپن کی تصاویر شیئر کیں

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:53 PM IST

مشہور اداکار جیکی شراف نے اپنے بیٹے ٹائیگر شراف کو ان کی 33 ویں سالگرہ پر خوبصورت انداز میں مبارکباد دی ۔ اس کے ساتھ جیکی نے ٹائیگر کے بچپن کی پیاری تصاویر شیئر کی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی دوست دیشا پٹانی اور اتھیا شیٹی نے بھی ٹائیگر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

جیکی شراف نے بیٹے ٹائیگر کی سالگرہ پر اداکار کی بچپن کی تصاویر شیئر کی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار جیکی شراف فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کے بیٹے ٹائیگر شراف بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنالی ہے۔ ٹائیگر شراف 2 مارچ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ٹائیگر کے مداحوں، مشہور شخصیات اور خاص طور پر ان کے والد نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دی اور انہیں ایک خاص نصیحت بھی دی ہے۔ بیٹے ٹائیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے جیکی نے ان بچپن کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

جیکی نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' تمہاری زندگی میں ہمیشہ اچھی صحت اور خوشیاں برقرار رہے، بچوں کو ایسے ہی متاثر کرتے رہو۔ سالگرہ مبارک ہو بیٹا'۔ اس پوسٹ کے ساتھ جیکی نے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ تصویروں کا ایک کولیج شیئر کیا ہے جس میں ٹائیگر کے بچپن کی بہت ہی پیاری اور یادگار تصاویر شامل ہیں۔

ٹائیگر شراف کی بہن انسٹاگرام اسٹوری
ٹائیگر شراف کی بہن انسٹاگرام اسٹوری

والد کے علاوہ ٹائیگر کی بہن کرشنا شراف نے بھی بھائی ٹائیگر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ کرشنا، جو ٹائیگر سے تین سال چھوٹی ہیں، نے بڑے بھائی ٹائیگر کے ساتھ ایک ویڈیو اور بچپن کی تصاویر شیئر کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بچپن کی تصویر میں کرشنا شراف نے لکھا ہے کہ 'جب آپ جیسا بڑا بھائی ہو تو کسی چیز کا خوف نہیں ہوتا'۔

دیشا پٹانی کی انسٹاگرام اسٹوری
دیشا پٹانی کی انسٹاگرام اسٹوری

اس کے علاوہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور شخصیات نے بھی ٹائیگر کو مبارکباد دی ہے۔ ان کی دوست اور سابقہ گرل فرینڈ دیشا پٹانی نے ٹائیگر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں ٹائیگر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' ایسے ہی خوبصورت رہو اور سب کو متاثر کرتے رہو سالگرہ مبارک ٹگی'۔ اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی ٹائیگر کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے اور لکھا ہے کہ 'سالگرہ مبارک ہو ٹگی'۔

اتھیا شیٹی کی انسٹاگرام اسٹوری
اتھیا شیٹی کی انسٹاگرام اسٹوری

اپنے ایکشن فلموں کے لیے مشہور ٹائیگر شراف کو آخری بار فلم ہیروپنتی 2 میں دیکھا گیا تھا، جو گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ اب ان کی آئندہ فلموں میں گنپتھ، بڑے میاں چھوٹے میاں اور اسکریو ڈھیلا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Tiger Shroff Birthday: ٹائیگر شراف کی 33 ویں سالگرہ، جب اداکار نے اپنے رقص سے مداحوں کا دل جیت لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.