ETV Bharat / entertainment

Babil Khan Film Qala Release Date: عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کی فلم 'کالا' کی ریلیز تاریخ کا اعلان - بابل خان کی فلم کالا کی ریلیز تاریخ

اسٹریمنگ سروس نیٹفلکس نے منگل کو ان کی آئندہ فیچر فلم 'کالا' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جو مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی پہلی فلم ہونے والی ہے۔Babil Khan Film Qala Release Date

عرفان خان کی فلم 'کالا' کی ریلیز تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 1:23 PM IST

ممبئی: آخر کار مداحوں کا انتظار ختم ہوا۔ مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان فلم 'کالا' کے ساتھ اپنی ادکاری کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بالکل تیا رہیں۔ یہ فلم یکم دسمبر 2022 کو نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔Babil Khan Film Qala Release Date

فلم کی کہانی 1930 کی دہائی کے آخر اور 1940 کی دہائی کے اوائل میں ترتیب دی گئی ہے۔ کالا ایک نامور گلوکارہ کی کہانی ہے۔ اس سائیکولوجکل ڈرامہ فلم کی ہدایتکار انویتا دت ہیں۔ ترپتی ڈمری، سواستیکا مکھرجی، امت سیل، نیر راؤ، اویناش راج شرما اور آشیش سنگھ بھی کالا کا حصہ ہیں۔

فلم کے بارے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے ہدایتکار بتاتی ہیں کہ ' یہ ایک ماں اور بیٹے کی رشتے کی کہانی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پریشان کن ماحول میں بچوں کی پرورش کرنا ان کو کس طرح نقصان پہنچاتا ہے اور اس کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔ کرنیش اور میں دونوں نے محسوس کیا کہ یہ ایک اہم کہانی ہے۔ ہم نے 1930 کی دہائی کے آخر میں فلم کی کہانی کو سیٹ کیا ہے یہ موسیقی کا دور تھا جہاں جذبات اور پرجوش کا ماحول ہوا کرتا تھا۔ نیٹفلکس کو بطور پارٹنر اس کہانی میں شامل کرنا ہمارے لیے ایک فائدہ مند اور دلچسپ سفر رہا ہے۔ ان کے ساتھ یہ میرا دوسرا سفر ہے اور دنیا بھر کے شائقین کو ایک گھریلو کہانی دکھانے میں دو گنا مزہ آیا ہے'۔

اس فلم کو کلین سلیٹ فلمز کے بینر تلے کرنیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Babil Khan Runway Debut: لیکمی فیشن ویک میں بابل خان نے پہلی بار ریمپ واک کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.