ETV Bharat / entertainment

Qala Teaser: عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی فلم 'کالا کا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 1:46 PM IST

Updated : Sep 24, 2022, 4:08 PM IST

مرحوم اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان کی پہلی ہندی فلم 'کالا' کا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔Qala Teaser

: عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی فلم 'کالا کا ٹیزر ریلیز

حیدارآباد: مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اپنے والد کی نقش قدم پر چلنے کو تیار ہیں۔ انوشکا شرما کی نیٹ فلکس پروڈکشن 'کالا سے بابل خان اپنی اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں اور آج فلم کا ٹیزر بھی نیٹفلکس نے ریلیز کردیا ہے۔ فلم میں اداکارہ ترپتی ڈمری ایک گلوکارہ کے کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ Qala Teaser

فل کا ٹیزر متاثرکن اور دلچسپ ہے۔ لیکن ٹیزر میں بابل خان زیادہ نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹیزر کے شروع اور آخر میں ان کی ہلکی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انویتا دت کی ہداتکاری اور کرنیش شرما کی پروڈیوس کردہ فلم 'کالا' میں سواستیکا مکھرجی اور میت سیال بھی اہم کردار میں ہیں۔ Babil Khan Film Qala Teaser

فلم کی کہانی ایک پلے بیک گلوکارہ پر مبنی ہے جو اپنے برے ماضی کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ یہ ایک ایسی بیٹی کی کہانی ہے جو اپنی ماں کی محبت کے لیے ترستی ہے۔

1930 کی دہائی اور 1940 کی دہائی کے آخر میں قائم کی گئی، قلا نوجوان نامی پلے بیک گلوکار کی کہانی ہے۔ یہ اس کے المناک ماضی اور ان طریقوں کے بارے میں ہے جن میں یہ اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی مشکل سے جیتی گئی کامیابی کے عروج پر ہے۔

بابل نے اپنی پہلی فلم کالا پر کہا کہ ' میرے ایک قریبی دوست انویتا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرچکے تھے اور میں نے اسکرپٹ پڑھی بھی نہیں تھی لیکن میں یہ فلم کرنا چاہتا تھا۔ میرے ذہن میں فلم کے حوالے سے کبھی دوسرا خیال نہیں آیا اور میں آڈیشن دینے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب بابا کا انتقال ہوگیا تھا اور میں ٹوٹا ہوا اور کمزور محسوس کر رہا تھا'۔

خواہشمند اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ ' لیکن جب میں پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز پہنچا تب انہوں نے مجھے بہت محفوظ محسوس کروایا۔ میں اپنے اوپر بہت بوجھ محسوس کر رہا تھا اور میں خوفزدہ بھی تھا۔ لیکن انویتا دت ایک اچھی انسان ہیں اور انہوں نے میرا اس سفر کے دوران بہت خیال رکھا۔ میں ان کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ وہ جس طرح مجھے گلے لگاتی ہیں وہ میرے لیے بہت قیمتی تھا'۔

مزید پڑھیں:Khufiya Teaser Out: وشال بھردواج اور تبو فلم خفیہ سے اسکرین پر جادو بکھیرنے کو تیار، فلم کا ٹیزر ریلیز

خیال رہے کہ نیٹفلکس نے 'ٹُوڈم' ایونٹ کے تحت اپنے کئی ہندی فلموں کے ٹیزر ریلیز کیے ہیں۔ جس میں ہما قریشی اور راج کمار راؤ کی ڈارک کامیڈی فلم ' موانیکا او مائی ڈارلنگ، ثانیہ ملہوترا کی فلم کٹھل، راج کمار راؤ اور ذوالقر سلمان کی فلم 'گنس اینڈ گلابس' بھی ریلیز کیے ہیں۔

Last Updated : Sep 24, 2022, 4:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.