ممبئی: گریمی ایوارڈز میں بھارتی موسیقار رکی کیج نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ بنگلور کے رہنے والے رکی کیج نے تیسری بار گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔ رکی کو یہ ایوارڈ البم 'ڈیوائن ٹائیڈز' کے لیے دیا گیا ہے۔ موسیقار نے اپنا ایوارڈ برطانوی راک بینڈ 'دی پولیس' کے ڈرمر اسٹیورٹ کوپلینڈ کے ساتھ شیئر کیا۔ رکی کے 'ڈیوائن ٹائیڈز' البم کو بیسٹ ایمرسو آڈیو البم کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد رکی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے تیسری بار گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔Grammy Awards 2023
رکی کیج اور ڈرمر اسٹیورٹ کوپلینڈ نے 65 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز میں بیسٹ ایمرسو آڈیو البم کے زمرے میں گراموفون ٹرافی جیت لی ہے۔ ڈرمر اسٹیورٹ کوپلینڈ نے رکی کے البم 'ڈیوائن ٹائیڈز' میں کام کیا تھا۔ واضح رہے کہ رکی نے پہلی بار سال 2015 میں گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔ انہیں سال 2015 میں البم ' ونڈز آف سمسارا' کے لیے دیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کیج سے ملاقات کی تھی۔
-
Just won my 3rd Grammy Award. Extremely grateful, am speechless! I dedicate this Award to India.@copelandmusic
— Ricky Kej (@rickykej) February 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Herbert Waltl Eric Schilling Vanil Veigas Lonnie Park pic.twitter.com/GG7sZ4yfQa
">Just won my 3rd Grammy Award. Extremely grateful, am speechless! I dedicate this Award to India.@copelandmusic
— Ricky Kej (@rickykej) February 6, 2023
Herbert Waltl Eric Schilling Vanil Veigas Lonnie Park pic.twitter.com/GG7sZ4yfQaJust won my 3rd Grammy Award. Extremely grateful, am speechless! I dedicate this Award to India.@copelandmusic
— Ricky Kej (@rickykej) February 6, 2023
Herbert Waltl Eric Schilling Vanil Veigas Lonnie Park pic.twitter.com/GG7sZ4yfQa
اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی موسیقار رکی کیج نے لکھا کہ 'میں نے ابھی اپنا تیسرا گریمی ایوارڈ جیتا ہے۔ میں بہت شکر گزار ہوں، میرے پاس کہنے کے لے الفاظ نہیں ہے۔ میں یہ ایوارڈ ہندوستان کو وقف کرتا ہوں۔ رکی کا البم 9 نغموں اور 8 میوزک ویڈیوز پر مشتمل ہے جسے ہندوستانی ہمالیہ کی شاندار خوبصورتی سے لے کر اسپین کے برفیلے جنگلوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نامزدگی حاصل کرنے کے وقت رکی کیج نے کہا تھا کہ ' ہمارے البم 'ڈیوائن ٹائیڈز' کو دوسری بار گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا ایک مکمل اعزاز کی بات ہے۔ اگرچہ میری موسیقی میں ہر ثقافت کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے لیکن اس کا تعلق ہمیشہ ہندوستان سے رہا ہے۔ مجھے بہت فخر ہے کہ 'دی ریکارڈنگ اکیڈمی' نے اس باوقار ایوارڈ کے لیے ہندوستانی موسیقی کو تسلیم کیا اور منتخب کیا ہے۔ یہ نامزدگی مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دیتی ہے اور مثبت سماجی تاثرات قائم کرنے والی موسیقی کو جاری رکھنے والے میرے اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔
رکی کیج ایک ہندوستانی موسیقار اور ماہر ماحولیات ہیں۔ انہوں نے نیویارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر سمیت 30 سے زائد ممالک میں پرفارم کیا ہے۔ دسمبر 2022 میں کیج کو یو این ایچ سی آر کا 'گڈ ول ایمبیسیڈر' مقرر کیا گیا تھا۔ بتا دیں کہ رکی کیج کی پیدائش 5 اگست 1981 کو ہوئی تھی۔ کیج 8 سال کی عمر میں بنگلور آگئے تھے
انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم بنگلور کے بشپ کاٹن بوائز اسکول میں مکمل کی اور بعد میں بنگلور کے آکسفورڈ ڈینٹل کالج میں پڑھائی کی۔ انہوں نے دانت کے ڈاکٹر کے بجائے موسیقی میں اپنا کیرئیر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویو میں کیج کی والدہ پمی کا کہنا تھا کہ رکی کا میوزک میں کیریئر بنانے کے فیصلہ کو قبول کرنا ہمارے لیے آسان نہیں تھا۔ واضح رہے کہ رکی کیج نے موسیقی کی دنیا میں زیڈ ایم آر، گریمی جیسے کئی ایوارڈ جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Grammy 2022: بھارتی موسیقار رکی کیج نے دوسری بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کیا