ETV Bharat / entertainment

76th BAFTA: بافٹا میں نامزد ہوئی واحد بھارتی فلم ' آل ڈیٹ بریتھز' بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ہار گئی - 76 ویں بافٹا ایوارڈز

بافٹا ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی واحد بھارتی فلم ' آل ڈیٹ بریتھز' بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ یہ ایوارڈ روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی پر مبنی دستاویزی فلم 'نیوالنی' نے اپنے نام کیا۔

بافٹا میں نامزد ہوئی واحد بھارتی فلم ' آل ڈیٹ بریتھز' بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ ہار گئی

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 10:01 AM IST

لندن: 76 ویں بافٹا ایوارڈز میں لاکھوں بھارتیوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ بھارتی دستاویزی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز روسی فلم 'نیوالنی' سے ہار گئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طور پر پروڈیوس کی گئی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' کی ہدایتکار شونک سنین نے کی ہے۔76th BAFTA

یہ فلم کی کہانی ایک ابھرتے ہوئے شہر اور دو بھائیوں 'محمد سعود' اور 'ندم شہزاد' کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ دونوں بھائی زخمی پرندوں کو بچاتے ہیں اور ان کا علاج کرتے ہے۔ رواں سال یہ واحد بھارتی فلم ہے جسے بافٹا میں نامزدگی حاصل ہوئی تھی۔ بافٹا کی بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتنے والی فلم 'نیوالنی' کو ڈینیل روہر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نیوالنی اور ان کے زہر کھانے سے متعلق واقعات اور اس کے بعد ہونے والی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا پریمیئر 25 جنوری 2022 کو سنڈینس فلم فیسٹیول میں امریکی دستاویزی مقابلے کے سیکشن میں فائنل ٹائٹل کے طور پر ہوا، جہاں اس فلم نے امریکی دستاویزی مقابلے کے لیے فیسٹیول فیوریٹ ایوارڈ اور آڈینس ایوارڈ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ بلغاریہ کے صحافی کرسٹو گروزیو جنہوں نے 'نیوالنی' بناے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے جان کو خطرہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایوارڈز میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اوڈیسا رے نے یہ ایوارڈ قبول کیا اور اس ایوارڈ کو گروزیو کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ' ہمارا بلغاریائی ساتھی آج رات ہمارے ساتھ یہاں موجود نہیں ہوپایا کیونکہ اس کی جان کو روسی حکومت اور ولادیمیر پوتن سے خطرہ ہے'۔

واضح رہے کہ بافٹا کے بہترین اداکار کا ایوارڈ آسٹن بٹلر کو 'ایلوس' میں ان کے کردار کے لیے دیا گیا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کیٹ بلانشیٹ کو 'ٹار' میں ان کے کردار کے لیے دیا گیا۔ بافٹا ایوارڈز لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:BAFTA Awards 2023: ہندی دستاویزی فلم 'آل ڈیٹ بریتھز' کو بافٹا ایوارڈز میں ملی نامزدگی، آر آر آر دوڑ سے باہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.