ETV Bharat / entertainment

Dil Mange More Film Festival: بھارتی فوج نے جموں کشمیر، لداخ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار مختصر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا - دل مانگے مور مختصر فلم فیسٹیول

بھارتی فوج نے جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کے سنیمائی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے شارٹ فلم فیسٹیول 'دل مانگے مور' کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نوجوانوں کو اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔Dil Mange More Film Festival

بھارتی فوج نے جموں کشمیر، لداخ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار مختصر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 11:20 AM IST

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر اور لداخ کے نوجوانوں کے لیے پہلا شارٹ فلم فیسٹیول 'دل مانگے مور' منعقد کیا جارہا ہے تاکہ وہ فلموں کے تئیں اپنی دلچسپی اور سینمائی صلاحیتوں کو پیش کرسکیں۔ بھارتی فوج، جو سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، نے اپنی نوعیت کا پہلا شارٹ فلم فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔Dil Mange More Film Festival

ایک مہینہ طویل جاری رہنے والا یہ فلم فیسٹیول بھارتی فوج کے کیپٹن راہل بالی کی پہل کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر اور لداح کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ دل مانگے مور یوتھ فلم فیسٹیول 2022 جموں و کشمیر اور لداخ کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے وقف ہے جو فلم میں اپنا کیرئیر بنانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی فوج نے جموں کشمیر، لداخ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار مختصر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا
بھارتی فوج نے جموں کشمیر، لداخ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار مختصر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا

جموں و کشمیر کے نوجوان اس فلم فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے 5 سے 15 منٹ دورانیے کی مختصر فلمیں بنا کر 10 دسمبر تک اسے آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ اس فیسٹیول کی اختتامی تقریب 16 دسمبر 2022 کو ہوگی جس میں بالی ووڈ کی مشہور فلمی شخصیات اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فلم کو 1 لاکھ روپے، دوسرے مقام پر آنے والی فلم کو 75 ہزار روپے اور تیسرے مقام پر آنے والی مختصر فلم کو 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔

نقد انعام، میرٹ سرٹیفکیٹ کے علاوہ، مختصر فلم مقابلے کے تین سرفہرست فاتحین کو معروف ایوارڈ یافتہ فلم ساز امتیاز علی، راہل مترا اور امیش شکلا کی طرف سے مزید تربیت اور رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ انٹرنیشنل انڈین فلم فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ فلم فیسٹیول کو امتیاز علی ونڈو سیٹ فلمز، راہل مترا فلمز، امیش شکلا میری گو راوند اسٹوڈیو، آئی ایف ایف ڈبلیو اور پُنیت بالن گروپ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

پیر کو ایوارڈ یافتہ فلم ساز امتیاز علی، راہل مترا، امیش شکلا، راحت کاظمی اور معروف اداکار سارہ خان اور طارق خان نے ورکشاپس اور ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا جس میں جموں و کشمیر اور لداخ کے 15 ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے آف لائن اور آن لائن حصہ لیا۔ اس فیسٹیول کے حوالے سے نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش ہے اور بڑی تعداد میں آن لائن انٹریز بھی آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.