ETV Bharat / entertainment

Rekha Birthday شائقین نے ریکھا کی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو بھی خوب سراہا

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 11:02 AM IST

بھارتی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ریکھا آج اپنا 68واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ ریکھا کی پیدائش 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں ہوئی۔ Rekha birthplace

شائقین نے ریکھا کی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو بھی خوب سراہا

نئی دہلی: بالی ووڈ میں اپنی استقامت کے لیے مشہور اور ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ریکھا کو جہاں ان کی بہترین اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے وہیں ان کی پراسراریت بھی ان کی جاذب نظر شخصیت کا حصہ رہی ہے۔ ریکھا کی پیدائش 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں ہوئی۔ ان کے والد تمل اداکار جیمنی گنیشن اور والدہ تیلگو اداکارہ پشپاویلی ہیں جب ریکھا کی پیدایش ہوئی تھی تب یہ جوڑا غیر شادی شدہ تھا۔ Rekha 68th birthday

ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغاز محض 13 برس کی عمر میں تمل فلموں سے کیا تھا اور رفتہ رفتہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں انھوں نے یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹرز کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ ریکھا سال 1969 میں ہندی فلم 'دو شکاری' میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔ Rekha First Movie Name

سال 1976 میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'دو انجانے' میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم 'مقدرکا سکندر' نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔ ریکھا کی جوڑی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔

ریکھا کی کامیاب فلموں میں ساون بھادو، رام پور کا لکشمن، گورا کالا، کہانی قسمت کی، نمک حرام، دھرم کرم، دھرماتما، اتسو، مقدر کا سکندر، سلسلہ، پیار کی جیت، پھول بنے انگارے، زبیدہ، کوئی مل گیا وغیرہ شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

یوں تو ریکھا نے ہندی کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔ لیکن سال1981 میں انہوں نے فلم ’امراﺅ جان‘ میں طوائف کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو ناقابل فراموش بنا دیا۔ ریکھا نے اس فلم میں ادا کاری کے لیے باقاعدہ اردو زبان سیکھی تھی۔ اسی لیے اشعار و مکالموں کی ادائیگی میں زبردست برجستگی ہے۔ یہ فلم ان کی زندگی میں بہت بڑا موڑ ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد ان کی کامیابی آسمان کو چھونے لگی۔

ان کی خانگی زندگی بے حد ناکام رہی۔ فلم انڈسٹری میں کبھی ان کا معاشقہ فلم اداکار ونود مہرا کے ساتھ تھا اور کبھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا نام لیا جاتا تھا۔ ان کےعلاوہ نوین نشچل، وشوجیت، جتیندر، شتروگھن، سنجئے دت اور اکشے کمار کے ساتھ بھی ان کا نام جوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی آج 66 ویں سالگرہ

لیکن شادی انہوں نے دہلی کے ایک بڑے تاجر مکیش اگروال سے سال 1990 میں کی تھی لیکن ایک سال بعد ہی مکیش نے خودکشی کر لی۔ فلم لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ ریکھا کو 2010 میں اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھا اب تک 180 سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.