ETV Bharat / entertainment

Ileana D'Cruz celebrates 1 week of being Mama: الیانا ڈی کروز نے ماں بننے کے ایک ہفتہ بعد بیٹے کے ساتھ ایک پیاری تصویر شیئر کی

الیانا ڈی کروز ماں بننے کے خوبصورت سفر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیاری تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک ہفتہ مکمل کرلیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 3:46 PM IST

الیانا ڈی کروز نے ماں بننے کے ایک ہفتہ بعد بیٹے کے ساتھ ایک پیاری تصویر شیئر کی

حیدرآباد: اداکار الیانا ڈی کروز نے حال ہی میں 1 اگست کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے اپنی بیٹے کا نام کوا فینکس ڈولن رکھا ہے۔ اب الیانا نے ایک پیاری سے تصویر شیئر کی ہے جس میں ماں اور بیٹے کے درمیان کی محبت نظر آرہی ہے، یہ تصویر آپ کے دلوں کو چھو جائے گی۔ یہ تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر پوسٹ کی ہے۔Ileana D'Cruz celebrates 1 week of being Mama

اس مونوکروم تصویر میں الیانا کو اپنے بیٹے کے نازک ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو ماں اور بچے کے درمیان گہرے رشتے کی علامت ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے الیانا نے لکھا کہ 'تمہاری ماں ہونے کا ایک ہفتہ'۔ واضح رہے کہ اس سے ٹھیک پہلے الیانا نے اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیاری تصویر شیئر کی تھی، جس میں ان کے بیٹے کو سکون کی نیند لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان بھی کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام کوا فینکس ڈولن رکھا ہے۔

الیانا نے ماں بننے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'کوئی الفاظ یہ بیان نہیں کر سکتا کہ ہم اپنے پیارے لڑکے کو دنیا میں استقبال کرتے ہوئے کتنی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ الیانا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مسلسل ایک خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اگرچہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ کچھ مداحوں سے شیئر نہیں کیا ہے لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک خاص ڈیٹ نائٹ کی ایک جھلک اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی۔ اس سے پہلے خبریں آرہی تھیں کہ وہ کترینہ کیف کے بھائی سیباسٹین لارینٹ مشیل کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ الیانا اس سے قبل فوٹوگرافر اینڈریو کنیبون کے ساتھ طویل مدتی تعلقات میں تھیں۔

مزید پڑھیں:Ileana D'Cruz: الیانا ڈی کروز کے مسٹری مین کا انکشاف! اداکارہ نے 'ڈیٹ نائٹ' کی تصاویر شیئر کیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.