ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin Siddiqui on depression: نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن پر دیے گئے بیان پر گلشن دیویا نے کہا ' میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا' - نوازالدین ڈپریشن تبصرے پر گلشن دیویا

اداکار گلشن دیویا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن پر کیے گئے تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔ نوازالدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن کو شہری لوگوں کا ایجاد کیا ہوا ایک تصور قرار دیا۔

نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن پر دیے گئے بیان پر گلشن دیویا نے کہا ' میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا'

author img

By

Published : May 24, 2023, 4:07 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار گلشن دیویا نے اداکار نوازالدین صدیقی کے ڈپریشن پر کیے گئے تبصرے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ گلشن نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اداکار کے انٹرویو کا ایک لنک شیئر کیا جس میں وہ ڈپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ حالیہ ایک انٹرویو میں نوازالدین نے کہا تھا کہ ' کس طرح گاؤں میں کوئی بھی افسردہ نہیں ہوتا اور شہروں میں رہنے والے لوگ اپنے جذبات کو زیادہ بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں'۔Nawazuddin Siddiqui on depression

نوازالدین کے اس تبصرے پر دہاڑ کے اداکار نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'دریتھراشٹر اور گاندھری سنڈروم۔ اس شخص کے ہنر و فن کے تئیں میری بہت عزت ہے لیکن میں اس معاملے پر انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ دیہی برادریوں میں شراب نوشی اور لتیں موجود ہیں۔ شراب نوشی یا نشے کی لت صرف دیہی علاقوں میں موجود ہے اور یہ ذہنی بیماری ہے۔ کوئی بھی شخص صرف اس لیے نشے کا عادی نہیں ہوتا کیونکہ وہ اسے پسند کرتا ہے۔ نشہ ایک علامت ہے اصل مسئلہ وہ صددمہ ہے جسے وہ ٹھیک نہیں کرسکتا'۔

  • Dritharashtra & Gandhari syndrome. I immensely respect the man for his craft but I’d not take him seriously on this issue.
    If you even just look at alcoholism or addictions, they exist in rural communities and that’s mental illness. No addict indulges in addiction because they… https://t.co/msnc9FJW2o

    — “SuperGullu” (@gulshandevaiah) May 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے پوچھا کہ ' کیا میں آپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ 'دریتھراشٹر اور گاندھری سنڈروم' کیا ہے، برا نہ مانیں، میں جاننا چاہتا ہوں'۔صارف کو جواب دیتے ہوئے گلشن نے کہا کہ ' کچھ اندھے ہوتے ہیں اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے، اگر وہ چیز کو نہیں دیکھ پاتے تو وہ مانتے ہیں کہ اس کا وجود نہیں ہے'۔ ایک اور ٹویٹ میں گلشن نے لکھا کہ ' ذہنی امراض کی اصطلاح کے ساتھ مشکل یہ ہے کہ اس میں 'مرض' کے لفظ کو استعمال کیا گیا ہے جس سے لوگ ڈرتے ہیں، خود میں بھی ڈرتا ہوں۔ ہمارے ذہنوں میں مینٹل اور بیماری کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے پاگل'۔

نوازالدین صدیقی کو سوشل میڈیا پر ڈپریشن سے متعلق اپنے تبصروں کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے تبصرے کو 'جاہل' بتایا۔ واضح رہے کہ وہ اگلی بار نیہا شرما کے ساتھ جوگیرا سارا را را میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری کُشن نندی نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:Fatty Food Cause Depression یہ 5 غذائیں آپ کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.