ممبئی: اداکارہ راکل پریت سنگھ، جو آنے والی رومانوی تھرلر فلم آئی لو یو میں پاویل گلاٹی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی، نے شیئر کیا ہے کہ یہ فلم ڈرامہ اور تھرلر سے بھرپور ہے اور فلم میں محبت، بدلہ اور دھوکہ کے تڑکے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں اکشے اوبرائے اور کرن کمار بھی ہیں۔I Love You trailer out
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے راکل پریت سنگھ نے کہا کہ 'آئی لو یو جیسی فلم میں نے پہلے کبھی نہیں کی ہے۔ اس کی کہانی میں محبت، بدلہ اور دھوکہ کے جذبات کو بے حد شاندار طریقے سے شامل کیا گیا ہے جبکہ فلم ڈرامہ، سسپینس اور تھرلر سے بھرپور ہے۔ نکھل نے ایک شاندار فلم بنائی ہے اور فلم کے تمام کاسٹ نے شاندار پرفارمنس دی ہے۔ میں شائقین کا ردعمل جاننے کی منتظر ہوں'۔
آئی لو یو ستیہ پربھاکر نامی ایک آزاد خیال لڑکی کی کہانی ہے جو ممبئی میں کام کرتی ہے۔ اس کا کردار راکل پریت سنگھ نے ادا کیا ہے۔ اس لڑکی کی زندگی میں ایک زبردست تبدیلی تب آتی ہے جب وہ اپنی محبت کی کہانی کو اگلے درجے پر لے جاتی ہے۔ پاویل گلاٹی نے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جب نکھل نے مجھے فلم سنائی تو میں نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا۔ اس فلم کی کہانی نے مجھے کردار کے تہہ کو سمجھنے کی اجازت دی جو کہ بہت حیرت انگیز تھا۔ آئی لو یو اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے۔ میں شائقین کو ہماری فلم دکھانے کے بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں'۔
جیو اسٹوڈیوز کی جانب سے پیش کی گئی فلم آئی لو یو کو ایتھینا اور دی ورملین ورلڈ پروڈکشن نے تیار کی ہے۔ جس کی کہانی مشہور فلم ساز نکھل مہاجن نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ جیوتی دیشپانڈے، سنیر کھیترپال اور گورو بوس نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 16 جون کو جیو سینما پر ریلیز ہوگی۔