ETV Bharat / entertainment

Saba Azad get Trolled ٹرولز نے رتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کا موازنہ کنگنا رناوت سے کردیا - صبا آزاد کی ٹرولنگ

ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ صبا کنگنا رناوت سے مشابہت رکھتی ہیں۔ صبا کے لیے ٹرولنگ کا باعث بننے والی ویڈیو ان کی آئندہ سیریز راکٹ بوائز 2 کی خصوصی اسکریننگ کی ہے جس میں وہ ریتک روشن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

ٹرولز نے رتیک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کا موازنہ کنگنا رناوت سے کردیا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 2:58 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے سپر اسٹار ریتک روشن نے جمعہ کی رات سونی ایل آئی وی کی مقبول سیریز راکٹ بوائز 2 کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس سیریز میں ریتک کی گرل فرینڈ صبا آزاد ایک اہم کردار میں ہیں۔ یہ جوڑا اسکریننگ میں ایک ساتھ نظر آیا۔ سوشل میڈیا میں سامنے آئی ان کی ایک ویڈیو کو دیکھنے کے بعد صارفین کا ماننا ہے کہ صبا، کنگنا رناوت جیسی ہیں۔ ممبئی میں راکٹ بوائز 2 کی اسکریننگ میں ریتک روشن بلیک سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک سرخ رنگ کا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا ۔ 49 سالہ اداکار نے پاپرازی کے لیے تصاویر کھینچائی۔ اس دوران صبا اور ریتک کے درمیان کی کمیسٹری بھی صاف نظر آئی اور دونوں نے کیمرے کے سامنے جم کر پوز دیا۔ تاہم اسکریننگ میں صبا کے لک نے سوشل میڈیا صارفین کو ریتک کی پرانی گرل فرینڈ کنگنا رناوت کی یاد دلا دی۔

راکٹ بوائز 2 کی اسکریننگ سے ریتک اور صبا کی ایک ویڈیو ایک پاپرازی نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جوڑے کی اس ویڈیو نے ٹرول کو دعوت دے دی ہے کیونکہ صارفین صبا کا موازنہ کنگنا سے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' اس لڑکی سے کنگنا کی وائبس آ رہی ہے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'سستی کنگنا لگ رہی ہے'۔ ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ صبا کی "کنگنا رناوت سے مشابہت غیر معمولی ہے'۔ جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین صبا کو ٹرول کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارف نے صبا کی حمایت کی اور لکھا کہ ' میں انہیں پسند کرتا ہوں۔۔ وہ ہمیشہ پرانی اداکارہ کی طرح لگتی ہیں۔۔۔کیوں لوگ ہمیشہ دوسرے لوگوں کے تئیں برا رویہ اختیار کرتے ہیں'۔

واضح رہے کہ ریتک ان دنوں سدھارتھ آنند کی فضائی ایکشن فلم فائٹر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کے لیے ریتک نے معروف فٹنس ٹرینر کرس گیتھن کی سربراہی میں 12 ہفتوں تک سخت ٹریننگ لی۔ فلم میکرز نے ابھی تک اس فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی ہے جو 25 جنوری 2024 کو بڑے پردے پر آنے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Hrithik Roshan Wedding Rumours ایک وائرل ٹویٹ کا دعوی، ریتک روشن اور صبا آزاد کی شادی رواں سال ہوگی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.