ETV Bharat / entertainment

Hrithik Roshan and Saba Azad: ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر - ریتک روشن کی ارجنٹائن میں چھٹی

ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ ارجنٹائن میں سکون بھرے لمحے گزار رہے ہیں۔ صبا کی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر بے حد خوش ہے۔

ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار ریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد ان دنوں ارجنٹائن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ صبا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بیونس آئرس میں ہے۔ انہوں نے ایک ریستوراں سے دو سیلفیاں پوسٹ کیں۔ صبا کی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی اس تصویر کو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ یہ جوڑی بہت اچھا وقت گزار رہی ہے۔Hrithik Roshan and Saba Azad

ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر
ریتک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ چھٹیوں کی تصاویر

ایک تصویر میں ریتک روشن کو کالی ٹی شرٹ اور ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ صبا نے ریتک کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پیار سے اپنا 'ہپو ہارٹ' کہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جو دراصل ان دونوں کی سیلفی ہے، جس میں دونوں کو سردیوں کے کپڑوں اور اونی ٹوپی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ جوڑا ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کر رہا ہے۔ ریتک اپنی پہلی بیوی سوزین خان سے طلاق لینے کے بعد صبا آزاد کے ساتھ رشتے میں آئےہیں۔ حالانکہ ریتک اور سوزین دونوں مل کر اپنے دونوں بیٹوں کی پرورش کر رہے ہیں۔

صبا آزاد ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ مشہور گلوکارہ بھی ہیں۔ وہ الیکٹرونک فنک بینڈ میڈ بوائے مِنک کا حصہ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی گلوکاری کے کئی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ حال ہی میں انہیں ویب سیریز راکٹ بوائز کے دوسرے سیزن میں جم ساربھ، اشوک سنگھا ور ریجینا کیسینڈرا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

وہیں ریتک روشن بھی جلد ہی دو بڑی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ وہ سدھارتھ آنند کی فلم فائٹر میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کریں گے جو اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اداکار یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کا بھی حصہ ہیں وہ وار 2 میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں آنے والی اس فلم میں آر آر آر کے اسٹار جونیئر این ٹی آر اور کیارا اڈوانی بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Jr NTR in War 2: فلم وار ٹو میں ریتک روشن کے ساتھ جونیئر این ٹی آر کی بھی انٹری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.