ETV Bharat / entertainment

Honey Singh and Tina Thadani ہنی سنگھ اپنی گرل فرینڈ کے لیے 'میری جان' گاتے نظر آئے - ہنی سنگھ کا میوزک ویڈیو پیرس کا ٹرپ

ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ ٹینا تھڈانی کے لیے میری جان گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ ستمبر میں اپنی بیوی شالنی تلوار سے طلاق  لینے کے بعد ریپر مبینہ طور پر ٹینا کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔Honey Singh and Tina Thadani

ہنی سنگھ اپنی گرل فرینڈ کے لیے ' میری جان' گاتے نظر آئے

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 5:06 PM IST

ممبئی: ستمبر 2022 میں بیوی شالنی تلوار سے علیحدگی کے بعد گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کو زندگی میں ایک بار پھر پیار ہوگیا ہے۔ ریپر، ٹینا تھڈانی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ نئے سال کا جشن منانے کے دوران انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک پیاری ویڈیو شیئر کی ہے۔Honey Singh and Tina Thadani

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ ان کے لیے میری جان گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انسٹاگرام پر ٹینا کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے لکھا کہ 'تمام محبت کرنے والوں کو نیا سال مبارک ہو! یہ پیار کا موسم ہے نہ کہ نفرت کا موسم ہے'۔

اس ویڈیو کلپ میں وہ ایک کالی رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔ ہنی کے میوزک ویڈیو 'پیرس کا ٹرپ' میں نظر آنے والی ٹینا اس ویڈیو میں ان کے پیچھے جھومتی نظر آرہی ہیں اور جب گلوکار نے ان کے لیے میری جان گیا تب وہ انہیں ناک پر بوسہ بھی دیتی نظر آئیں۔

ہنی اور ٹینا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار اس وقت آن لائن سامنے آئیں جب دونوں نے حال ہی میں دہلی میں ایک ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ہنی اور ٹینا ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چلتے ہوئے نظر آئے۔

ایک تصویر میں ٹینا اور ہنی چلتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔ اس موقع پر دونوں کو سیاہ لباس میں دیکھا گیا۔جہاں ہنی سفید قمیض، کالی جیکٹ اور پنیٹ میں نظر آرہے تھے۔ وہیں دوسری طرف ٹینا کالے رنگ کی تھائی ہائی سلٹ ڈریس میں خوبصورت لگ رہی تھیں۔جیسے ہی ٹینا کے ساتھ ہنی سنگھ کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن گردش کرنے لگی، مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تبصروں سے سیلاب لادیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'او بھابھی جی کو سستریکال'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'واہ کیا جوڑی ہے'۔

ٹینا کے ساتھ ہنی کے رشتے کی خبر ان کی سابقہ بیوی شالنی تلوار سے باضابطہ طور پر علیحدگی کے تین ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ ۔ ٹینا ہنی سنگھ کے میوزک ویڈیو پیرس کا ٹرپ میں نظر آئی ہیں۔

ریپر نے باضابطہ طور پر اپنی اہلیہ شالنی تلوار سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ کچھ عرصے تک عدالتی ٹرائل ہونے کے بعد سابقہ جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی۔ پچھلے سال شالنی نے نئی دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Honey singh and shalini Talwar's Divorce:شادی کے 11 سال بعد ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.