ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty Celebrating Holi: شلپا شیٹی نے اپنے بچوں کے ساتھ پھولوں والی ہولی منائی، دیکھیں ویڈیو - شلپا شیٹی کی ہولی ویڈیو

شلپا شیٹی نے اپنے بچوں کے ساتھ ہولی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ہولی جشن کی ایک دلکش ویڈیو شیئر کی ہے۔

شلپا شیٹی نے اپنے بچوں کے ساتھ پھولوں والی ہولی منائی

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 4:20 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی تمام تہواروں کو بہت دھوم دھام سے منانے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ گنیش اتسو سے لے کر نوراتری اور دیوالی تک شلپا اس بات کو ضرور یقینی بناتی ہے کہ ان کا گھر تہواروں کی رونق سے بھرپور رہے۔ اب ادکارہ ہولی کے تہوار کو بھی جوش و خروش سے منا رہی ہیں۔ شلپا نے کل رات گھر میں ہولیکا دہن کیا اور آج وہ اپنے بچوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منانے میں مصروف ہیں۔ Shilpa Shetty Celebrating Holi

سوشل میڈیا پر شلپا نے اپنے ہولی کے جشن کی ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اداکارہ کو نیلے رنگ کے پلازو پینٹ اور سرخ کرتی میں دیکھا گیا، اس کے ساتھ اداکارہ نے ایک خوبصورت دوپٹہ بھی لیا ہے۔ شلپا نے اس بار ہولی صرف رنگوں سے ہی نہیں بلکہ پھولوں سے بھی منائی۔ اداکارہ نے یہ دن اپنے بیٹے ویان راج کندرا اور بیٹی سمیشا شیٹی کندرا کے ساتھ گزارا۔

شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شلپا کو اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے باغیچہ میں ہولی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کا باغبان کا گانا 'ہولی کھیلے راگھوویرا' چل رہا ہے۔ شلپا نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو ہولی کی مبارکباد دی۔ شلپا کی ہولی منانے کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا جب کہ چند سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کے لیے بے قرار نظر آئے کہ اس ویڈیو میں ان کے شوہر راج کندرا کیوں غیر حاضر نظر آئے۔

واضح رہے کہ شلپا جلد ہی خواتین پر مبنی فلم سکھی میں نظر آئیں گی۔ سونل جوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ابنڈنٹیا انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ شلپا روہت شیٹی کی آنے والی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹفارم پر بھی قدم رکھنے والی ہیں۔ ان کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا اور وویک اوبرائے بھی اس سیریز میں نظر آئیں گے۔ بھارتی پولیس فورس خصوصی طور پر ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر کرے گی۔

مزید پڑھیں:Shilpa Shetty Workout Video: شلپا شیٹی نے اپنی ورزش کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دکھ بھرے دن بیتے رے بھیا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.