ممبئی: ٹی وی کے مقبول شو 'یہ رشتہ کا کیا کہلاتا ہے' کی اداکارہ اور بگ باس میں نظر آنے والی حنا خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے لیے جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں حنا عمرہ کی سعادت حاصل کریں گی۔ اداکارہ گزشتہ رات مکہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔ حنا خان نے جدہ سے مکہ جاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔ اب اداکارہ مکہ پہنچ گئی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں حنا خان نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ان تصاویر میں حنا خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہت خوش لگ رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے حنا نے لکھا ہے 'لبیک اللھم لبیک، بسمہ اللہ'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ حال ہی میں ٹی وی کے مشہور اداکار علی گونی اور عاصم ریاض بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں سے علی گونی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ جنت زبیر، مسٹر فیصل، ثنا خان سمیت کئی اداکار عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔ وہیں رواں برس شاہ رخ خان کی بھی عمرہ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل یہاں پہنچے تھے۔ فلم نے اب تک 1150 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ شاہ رخ خان کے 30 سالہ کریئر کی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنی کمائی کی ہے۔
مزید پڑھیں:Aly Goni to Perform Umrah: علی گونی اپنے بچپن کے دوست عاصم ریاض کے ساتھ عمرہ کرنے پہنچے