ETV Bharat / entertainment

Heropanti 2 Song Miss Hairan Out: ٹائیگر شراف نے پہلی بار گایا، ہیروپنتی 2 کے نغمہ 'مس حیران' کو اپنی آواز دی

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 6:00 PM IST

ہیروپنتی 2 کے فلم میکرز نے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ایک اور گانا 'مس حیران' ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس نغمے کو خود ٹائیگر نے ہی گایا ہے۔ ٹائیگر نے اس گانے کو اپنی آواز دے کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف ایکشن اور ڈانس نہیں بلکہ موسیقی کے ذریعہ بھی لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔ Heropanti 2 Song Miss Hairan Out

ٹائیگر شراف نے پہلی بار گایا ، ہیروپنتی 2 کے نغمہ 'مس حیران' کو اپنی آواز دی

ٹائیگر شراف کی آئندہ فلم ہیروپنتی 2 کا تیسرا نغمہ 'مس حیران' ریلیز ہوگیا ہے۔ مداح اپنے پسندیدہ جوڑی ٹائیگر شراف اور تارا ستاریا کو دیکھ کر بہت پرجوش ہے۔ ہیروپنتی 2 کے دو نغمے 'دفعہ کر' اور 'جلوہ نما' کو پہلے ہی ریلیز کردیا گیا ہے، جسے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ٹائیگر شراف کی پہلی فلم ہیروپنتی کے سیکوئل ہیروپنتی 2 کا جب سے اعلان ہوا ہے تب سے ان کے مداح بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر پہلے ہی مداحوں کو خوش کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ Heropanti 2 Song Miss Hairan Out

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ہیروپنتی 2 کے فلم میکرز نے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ایک اور گانا 'مس حیران' ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس نغمے کو خود ٹائیگر نے ہی گایا ہے۔ ٹائیگر نے اس گانے کو اپنی آواز دے کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ صرف ایکشن اور ڈانس نہیں بلکہ موسیقی کے ذریعہ بھی لوگوں کا دل جیت سکتے ہیں۔ Tiger Shroff Makes Singing Debut In Bollywood

ٹائیگر کے علاوہ گلوکارہ نسا شیٹی نے بھی اس گانے کو اپنی آواز دی ہے اور اس گانے کو کمپوز آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور موسیقار اے آر رحمان نے کیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اے آر رحمان کی موسیقی نے وہی جادو بکھیرا ہے جس کی امید مداح کرتے ہیں۔

گانے کی ویڈیو کی بات کریں تو تارا ستاریا اور ٹائیگر روبوٹک انداز میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں دونوں نے زبردست ڈانس بھی کیا ہے۔ ٹائیگر نے اس گانے کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' لیجنڈری میوزک کمپوزر اے آر رحمان کے ساتھ مل کر میں نے مس حیران گاکر بالی ووڈ میں اپنی گلوکاری کا آغاز کیا ہے۔ اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں'۔

احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ٹائیگر شراف، نوازالدین صدیقی اور تارا ستاریا اہم کرداروں میں ہوں گے اور یہ 29 اپریل 2022 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ Heropanti2 Release Date

مزید پڑھیں: Heropanti 2 Song Jalwanuma: ہیروپنتی ٹو کا دوسرا نغمہ ' جلوہ نما' ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.