ETV Bharat / entertainment

Hema Malini apologize: بیہو کو بہار کا تہوار کہنے پر اداکارہ ہیما مالنی نے معافی مانگی

تجربہ کار بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے اس ٹویٹ کے لیے معافی مانگ لی ہے جس میں انہوں نے غلطی سے بیہو کو بہار کا تہوار بتایا تھا۔ اداکارہ کے اس ٹویٹ پر انہیں بڑے پیمانے پر ٹرول کیا گیا۔

بیہو کو بہار کا تہوار کہنے پر اداکارہ ہیما مالنی نے معافی مانگی

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 2:28 PM IST

حیدرآباد: آسام میں نیا سال باضابطہ طور پر رونگالی بیہو یا بوہگ بیہو کے تہوار سے شروع ہوتا ہے، جو آسام میں منائے جانے والے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ تاہم بالی ووڈ اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی نے ایک حالیہ ٹویٹ میں غلطی سے بیہو کو بہار کا تہوار کہہ دیا۔ اس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انہیں تنقید اور ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا اور معذرت بھی کی۔Hema Malini apologize

  • It is the Harvest season now. Tamizh Puthandu (New year), Baisakhi (Punjab), Bihu (Bihar) and Pohela Baisakh or Naba Barsha (Bengal) are some of the festivals celebrated. Wish you all a wonderful festival month🙏 pic.twitter.com/dSabiw5ZjF

    — Hema Malini (@dreamgirlhema) April 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ہیما مالنی نے پہلے لکھا تھا کہ 'اب فصل کی کٹائی کا موسم ہے، تمیز پوٹھنڈو (نیا سال)، بیساکھی (پنجاب)، بیہو (بہار) اور پوہیلا بیساکھ یا نو برشا (بنگال) منائے جانے والے کچھ تہوار ہیں۔ آپ سب کو ایک شاندار تہوار کا مہینہ مبارک ہو'۔ تاہم ٹرول ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور معافی مانگتے ہوئے ایک ٹویٹ لکھا کہ ' غلطی سے میں نے بیہو کو بہار میں منایا جانے والا تہوار کہہ دیا، مجھے افسوس ہے! بیہو، آسام کا تہوار ہے'۔

  • By mistake🙏I have put Bihu is a festival celebrated in Bihar. I am sorry! That should read Bihu, festival of Assam🙏 pic.twitter.com/WTjxEwkmPe

    — Hema Malini (@dreamgirlhema) April 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ اداکارہ اس دن تنازع کا شکار ہوئیں جب آسام نے عالمی میدان میں ایک تاریخ رقم کی۔ بیہو رقاص نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ واضح رہے کہ آسام میں 11 ہزار سے زائد لوک رقاص نے سرووسجائی اسٹیڈیم میں رونگالی بیہو پر بیہو رقص کیا۔

تجربہ کار اداکار شعلے، سیتا اور گیتا، دلگی، راجہ جانی، دو دشائیں، دی برننگ ٹرین، جگنو، دل کا ہیرا اور ڈریم گرل جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ آخری بار 2020 کی فلم شملہ مرچ میں نظر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:Hema Malini travels by Metro: اداکارہ ہیما مالنی کا میٹرو میں سفر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.