حیدرآباد (تلنگانہ): ملیالم اداکار فہد فاصل کے چاہنے والوں کی تعداد آج پورے ملک میں موجود ہیں اور یہ سب او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعہ ممکن ہوپایا ہے، جس کی مدد سے آج لوگ ان کی شاندار اور جاندار اداکاری کا تجربہ کر پائے ہیں۔ ان کی فلموں جیسے جوجی، ملک، وکرم ، تھونڈیموتھلم ڈرکسکشیوم، بنگلور ڈیز اور کمبلنگی نائٹس سمیت دیگر کئی فلموں کو فلمی شائقین اور ناقدین کی جانب سے یکساں طور پر سراہا گیا ہے۔
لوکیش کنگراج کے ایکشن ڈرامہ فلم 'وکرم' میں اپنی اداکاری سے شائقین کو خوش کرنے والے اداکار اللو ارجن کی پشپا2 میں آئی پی ایس افسر بھنور سنگھ شیخاوت کے طور پر دوبارہ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔کمل ہاسن اور ورسٹائل اداکار وجے سیتھوپتی جیسے دمدار اداکاروں کے درمیان فہد وکرم میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں کامیاب ہوئے۔
![نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار فہد فاصل اسکرین پر اپنا جادو کیسے بکھیر پاتے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fahadh_1200s_0808newsroom_1659941517_989.jpg)
فہد کے فلمیں منتخب کرنے کا طریقہ بے خوف ہے اور ان کی ہر فلم ہر ریلیز کے ساتھ دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ فہد کا شمار ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی موجودہ نسل کے سب سے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ سوریہ، آیوشمان کھرانہ، وکی کوشل، وجے ورما سمیت بہت سے بہترین اداکاروں نے بار بار 'فا فا'( مداح اور انڈسٹری کے ساتھی انہیں پیار سے کہتے ہیں) کی تعریف کی ہے۔
![نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار فہد فاصل اسکرین پر اپنا جادو کیسے بکھیر پاتے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/tab-vikram-review--2--1654335895343_1812e1a774f_large5_0808newsroom_1659941517_479.jpg)
ان کی ہر پرفارمنس کو دیکھ کر ذہن میں ایک سوال ضرور رونما ہوتا کہ آخر فہد ہر بار اسکرین پر اپنا جادو کیسے برقرار رکھ پاتے ہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہوگا کہ وہ کبھی بھی اس بات کی فکر نہیں کرتے کہ ان کی فلموں کو کیا رد عمل ملے گا اور ان کا ماننا ہے کہ فلموں کے نتائج سے زیادہ فلم بنانے کا عمل زیادہ دلچسپ بھرا ہوتا ہے۔ اداکار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' ان کی مسلسل جدوجہد یہی رہتی ہے کہ وہ اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیسے کریں'۔
اپنی فلموں کی ریلیز کے بعد بھی فہد سمجھتے ہیں کہ بہتر کرنے کی گنجائش تھی اور وہ یہی سوچ کر اپنی آئندہ پرفارمنس کو لے کر سخت محنت کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ فلم بنانے کا عمل کبھی مکمل نہیں ہوتا اور وہ اس عمل سے محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے جو اداکار کو اپنی اداکاری میں نئی چیز کو تلاش کرنے کا موقع دیتی ہے۔ بطور اداکار ان کے کام کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ انہیں انسانوں کے جذبات کو سمجھنے کو موقع ملتا ہے اور فافا کا مقصد ہے کہ وہ ایک اداکار کے طور پر لوگوں کو بہتر طور سے سمجھیں۔
اسکرپٹ میں انہیں ایسی چیز کی تلاش رہتی ہے جو قدرتی اور حقیقی ہو یعنی جیسا کہ آپ کھڑکی سے باہر دیکھنے پر حقیقی محسوس کرتے ہیں ۔ اداکار نے ایک بار کہا تھا کہ اسکرپٹ پڑھتے وقت انہیں اس سے جڑے اور اس بات پر یقین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ جو کچھ پڑھ رہے ہیں وہ اصل میں کہیں ہوا ہے تاکہ وہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ اس سے رجوع کر سکیں۔
لوگوں نے ان کے کرداروں کی اسکرین ٹائمنگ سے قطع نظر فلموں میں ان کے کام کو پسند کیا ہے۔40 سالہ اداکار فلم میں اپنے انفرادی کرادر سے زیادہ اس کی کہانی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ پچھلے سال فہد نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 'انہیں کہانی بتانے میں زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے اور انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کردار کی اسکرین ٹائمنگ کتنی لمبی یا مختصر ہے۔ان کا مقصد ہے کہ وہ اپنے کرداروں سے براہ راست سامعین سے رابطہ قائم کریں۔ اب تک فہد نے اپنے تمام کرداروں میں جان ڈال دی ہے۔
اداکار کو ان کے فلمساز والد نے 19 سال کی عمر میں رومانوی ڈرامہ کائیتھم دورتھ (2002) سے لانچ کیا تھا۔ فلم کی اچھی کارگردگی نہیں ہونے کے بعد وہ اپنی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ چلے گئے تھے۔ اداکاری کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے سات سال بعد وہ واپس فلمی دنیا کی طرف لوٹے اور تب سے لے کر اب تک انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب فلمیں دی ہیں۔
پچھلے مہینے فہد نے اپنے والد فاضل کی طرف سے پروڈیوس کردہ اور تھرلر فلم مالیانکنج سے لوگوں کی بہت پذیرائی حاصل کی ہے۔ وہ جلد ہی تمل فلم 'مامنن' اور ملیالم فلم ' Paachuvum Albhuthavilakkum' ہے۔