اداکار ہرش وردھن کپور، جنہوں نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی، اخباروں میں ان کے بارے میں لکھے گئے مضامین پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ہرش وردھن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ان مضامین میں فلموں میں نظر آئی ان کی انفرادیت کے بجائے صرف باکس آفس کی کمائی پر توجہ مرکوز کی گئی اور بطور اداکار ان کی قابلیت کو نظرانداز کیا گیا۔Harsh Vardhan Kapoor Press Articles
ہرش وردھن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ہندی پریس کے ذریعہ لکھے گئے مضامین کو پڑھا ہے، جس میں ان کے اب تک کے فلمی سفر کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ان آرٹیکلز میں بھاویش جوشی، اے کے ورسس اے اور تھار جیسی فلموں کی خوبی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا اور صرف میری فلموں کے باکس آفس کمائی پر روشنی ڈالی گئی۔
اداکار لکھتے ہیں کہ 'اپنی سالگرہ کے موقع پر میں نے ہندی پریس کے ذریعہ میرے بارے میں لکھے گئے بہت سے مضامین پڑھے، جن میں میرے اب تک کے سفر کا خلاصہ ہے۔ بھاویش جوشی، اے کے ورسس اے کے، رے اور تھار جیسی فلموں کی کہانیوں اور میرے فلمی سفر میں نظر آئے انفرادیت پر توجہ دینے کے بجائے انہوں نے مرزیا اور بھاویش جوشی کے باکس آفس کمائی کے بارے میں بات کی ہے۔
-
On my birthday I’ve seen many articles about me from the Hindi press where the summarise my journey so far.. instead of focusing on the merit of films like bhavesh joshi ak Vs ak ray and thar and the uniqueness of the journey all they talk about is the box office of bjs n mirzya
— Harsh Varrdhan Kapoor (@HarshKapoor_) November 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">On my birthday I’ve seen many articles about me from the Hindi press where the summarise my journey so far.. instead of focusing on the merit of films like bhavesh joshi ak Vs ak ray and thar and the uniqueness of the journey all they talk about is the box office of bjs n mirzya
— Harsh Varrdhan Kapoor (@HarshKapoor_) November 9, 2022On my birthday I’ve seen many articles about me from the Hindi press where the summarise my journey so far.. instead of focusing on the merit of films like bhavesh joshi ak Vs ak ray and thar and the uniqueness of the journey all they talk about is the box office of bjs n mirzya
— Harsh Varrdhan Kapoor (@HarshKapoor_) November 9, 2022
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ تقریبا ایسا ہی ہے جیسے وہ کسی بھی قسم کے تخلیقی صلاحیتوں یا فلموں کے معیار سے مکمل طور پر اندھے ہیں اور وہ صرف پیسہ کمانے کی بیناد پر ایک فنکار کے ہنر کو پرکھتے ہیں'۔ ہرش وردھن کو لگتا ہے کہ یہ رجحان "آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثال" قائم کرتا ہے۔
ایک صارف نے ان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بھی فنکار کی صلاحیت کو پیسے سے تولتا ہے۔ جس کے جواب میں ہرش وردھن نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ 99.9 فیصد سچ ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ میڈیا کی منافقت ہے اور یہ سب بکواس لکھ کر وہ قارئین کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں'۔
انیل کپور کے بیٹے اور اداکار سونم کپور کے بھائی ہرش وردھن کپور نے اپنے سات سالہ طویل کیریئر کے دوران پانچ فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز مرزیا کے ساتھ سیامی کھیر کے ساتھ کیا، جس کی ہدایت کاری اوم پرکاش مہرا نے کی تھی، یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ مرزیا کے بعد انہوں نے پھر ایکشن فلم بھاویش جوشی سپر ہیرو میں کام کیا جس کی ہدایت کاری وکرمادتیہ موٹوانی نے کی تھی۔ وہ آخری بار راج سنگھ چودھری کی ایکشن تھرلر فلم تھر میں نظر آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے والد انیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کیا تھا۔ یہ 6 مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔