ممبئی: گلوکار جوبن نوٹیال جمعہ کے روز ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ سیڑھی سے پھسل کر گرنے کی وجہ سے گلوکا کو سر، کہنی اور پسلیوں میں گہری چوٹیں آئی تھیں۔ ان کی کہنی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔ جہاں جوبن کے مداح ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے تھے وہیں مداحوں کا خیال رکھتے ہوئے گلوکار نے ہسپتال کے بستر سے اپنی تصویر شیئر کر کے اپنی حالت بتائی ہے۔ Jubin Nautiyal Shares Photo From Hospital
گلوکار جوبن نوٹیال نے کل رات ہسپتال کے بستر سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں جوبن ہسپتال کے بستر پر بیٹھے روٹی کھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے دائیں ہاتھ پر فریکچر بینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے جوبن نے لکھا ہے کہ 'آپ کی تمام دعاؤں کا شکریہ، اوپر والا میری نگرانی کر رہا ہے اور اس نے مجھے اس خوفناک حادثے سے بچایا ہے۔ مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور اب میں صحتیاب بھی ہورہا ہوں۔ آپ کی لامحدود محبتوں اور دعاؤں کا شکریہ'۔ واضح رہے کہ جوبنکی اس پوسٹ پر ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ نکیتا دتہ نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ نکیتا نے اپنے تبصرے میں بری آنکھ کا ایموجی اور ریڈ ہارٹ ایموجی شیئر کیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس پوسٹ کو پڑھنے کے بعد گلوکار کے مداحوں نے راحت کی سانس لی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ یہاں بالی ووڈ اور پنجابی میوزک انڈسٹری کے مشہور ریپر بادشاہ نے بھی جوبن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ بادشاہ نے جوبن کی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے، 'میرا بھائی جلد ٹھیک ہو جائے گا'۔ اس کے علاوہ موسیقی کی دنیا کے کئی گلوکاروں نے جوبن کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
جوبن نوٹیال اس وقت بالی ووڈ کے پسندیدہ گلوکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔ وہ رومانوی، درد بھرے اور محبت بھرے گانوں کے لیے زیادہ مشہور ہیں۔ جوبن نے بالی ووڈ کے علاوہ کئی میوزک البمز کے لیے گانے گائے ہیں۔یہاں ہم ان گانوں کی بات کریں گے، جو آج بھی ان کے مداحوں کے لبوں پر ہیں۔ اس میں عمران ہاشمی کی 'لوٹ گئے'، 'تم ہی آنا'، 'دل غلطی کر بیٹھا ہے' اور 'تاروں کے شہر' سمیت کئی ہٹ گانے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: Jubin Nautiya Injured in Accident: گلوکار جوبن نوٹیال حادثے میں زخمی، ہسپتال میں زیرعلاج