ETV Bharat / entertainment

Ghoomer trailer out: گھومر کے ٹریلر میں ابھیشیک بچن کوچ کے کردار میں نظر آئے

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 1:23 PM IST

ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کے میکرز نے جمعہ کو ٹریلر شیئر کردیا ہے۔ آر بالکی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 18 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

گھومر کے ٹریلر میں ابھیشیک بچن کوچ کے کردار میں نظر آئے

حیدرآباد: ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کا ٹریلر جمعہ کو ریلیز کردیا گیا۔ ٹریلر میں ایک حادثے میں اپنا ہاتھ کھو دینے والی کرکٹ کھلاڑی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے، جس کا کردار سیامی نے کیا ہے۔ ٹریلر میں وہ اپنے کوچ ابھیشیک بچن کی رہنمائی میں کرکٹ کی ٹریننگ لیتی نظر آرہی ہیں۔ آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔Ghoomer trailer out

اس ٹریلر میں سیامی کو انینا کے کردار میں تعارف کرایا گیا ہے، جو ایک ایتھلیٹ ہیں لیکن ان کا دائیں بازو نہیں ہے۔ اس کے بعد ابھیشیک بچن کی ایک کوچ کے طور پر جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کرکٹ کھلاڑی کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک حادثے میں اپنا ہاتھ کھو دیتی ہے لیکن بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنے کا جذبہ باقی رہتا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

آر بالکی کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شبانہ اعظمی اور انگد بیدی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ ٹریلر دیکھ کر فلم کی کہانی کے حوالے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انینا اپنے بین الاقوامی کرکٹ ڈیبیو سے چند روز پہلے ایک خوفناک حادثے میں اپنا دایاں ہاتھ کھو دیتی ہے۔ اس حادثے نے اس کے سب بڑے خواب کو چکنا چور کردیتا ہے اور وہ مرنا چاہتی ہے۔ لیکن اس کی زندگی کا ایک نیا باب تب شروع ہوتا ہے جب ابھیشیک بچن ان کی زندگی میں داخل ہوتے ہیں اور وہ اسے ہر حال میں کرکٹ کھیلنے کے لیے راضی کرتے ہیں۔ تاکہ وہ ایک باؤلر کے طور پر دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل سکیں۔

گھومر کا 2023 میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (IFFM) میں اس کا ورلڈ پریمیئر بھی ہوگا۔ اسے 12 اگست کو ڈاک لینڈز کے ہوئٹس میں دکھایا جائے گا۔ یہ فلم مشہور ایتھلیٹ کیرولے ٹاکاکس کی زندگی سے مثاثر فلم ہے۔

مزید پڑھیں: Amitabh Bachchan reviews Ghoomer: امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کی فلم گھومر کی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.