ETV Bharat / entertainment

Ghoomer Poster release: ابھیشیک بچن اور سیامی کھیر کی فلم گھومر کا موشن پوسٹر ریلیز - گھومر کا موشن پوسٹر ریلیز

ابھیشیک بچن اور سیامی کھیر کی آئندہ اسپورٹ ڈرامہ گھومر کا پہلا موشن پوسٹر سامنے آگیا ہے۔ آر بالکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک خاتون بلے باز کے گرد گھومتی ہے جو اب باؤلر کے طور پر بھارتی کرکٹ ٹیم میں واپس آنا چاہتی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

ابھیشیک بچن اور سیامی کھیر کی فلم گھومر کا موشن پوسٹر ریلیز

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 4:18 PM IST

حیدرآباد: ابھیشیک بچن اور سیامی کھیر کی آئندہ فلم گھومر کے میکرز نے عزم اور طاقت کی ایک زبردست کہانی کو پیش کرتے ہوئے فلم گھومر کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔ پوسٹر میں ایک ایسی خاتون کرکٹر کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے جو جسمانی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فرسٹ لُک موشن پوسٹر کے ریلیز کے ساتھ میکرز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گھومر کا ٹریلر 3 دن میں ریلیز کیا جائے گا۔Ghoomer Poster release

34 سیکنڈ کا یہ ویڈیو ابھیشیک بچن کی آواز سے شروع ہوتا ہے جس میں وہ یہ سوال کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ' کیا کوئی ایک ہاتھ سے دیش کے لیے کھیل سکتا ہے'۔ اس کے بعد ویڈیو میں اننیا کے طور پر سیامی کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے جس میں ان کا ایک ہاتھ کٹا ہوا نظر آرہا ہے اور انہوں نے دوسرے ہاتھ میں کرکٹ کا گینڈ پکڑا ہوا ہے۔ وہ کرکٹ کے یونیفارم میں ملبوس اپنے بائیں ہاتھ میں گیند پکڑی نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن ایک کوچ کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو انہوں نے خود لکھا ہے۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی اور انگد بیدی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ گھومر انینا کے گرد گھومتا ہے، جو کہ ایک نوجوان کرکٹ کھلاڑی ہوتی ہے لیکن اس کا خواب اس وقت چکنا چو ہوجاتا ہے جب اسے ایک المناک حادثے میں اپنا دایاں ہاتھ کھودینا پڑتا ہے۔

یہ فلم کیرولی ٹیکیس اور دیگر خصوصی ایتھلیٹس جیسے افراد کی کامیابیوں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جنہوں نے تمام دشواریوں کو پار کرتے ہوئے معاشرے میں اپنی الگ پہچان بنائی۔ یہ فلم 12 اگست کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2023 کی اوپننگ نائٹ میں پیش کی جائے گی۔ فلم کو سنیماگھروں میں 18 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Anurag Kashyap on Abhishek Bachchan: 'ابھیشک بچن اپنے کریئر کی شروعات میں بہت بگڑے ہوئے تھے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.