ETV Bharat / entertainment

Gadar 2 first look: غدر 2 کی پہلی جھلک جاری، دو دہائی بعد سنی دیول ایک بار پھر تارا سنگھ کے کردار میں

غدر 2 کے میکرز نے منگل کے روز فلم کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی یہ فلم 2023 میں ان 28 فلموں میں سے ایک ہے جسے زی اسٹوڈیوز کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔ Gadar 2 first look

غدر 2 کی پہلی جھلک جاری
غدر 2 کی پہلی جھلک جاری
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 11:00 AM IST

حیدرآباد: سنی دیول اور امیشا پٹیل 20 سال بعد فلم غدر: ایک پریم کتھا، جو 2001 میں ریلیز ہوئی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بلاک بسٹر تھی، کے سیکوئل میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر واپس نظر آنے والے ہیں۔ غدر 2 کے ذریعہ ہدایتکار انیل شرما اور زی اسٹوڈیوز ایک ساتھ ایک بار پھر کام کرنے والے ہیں۔ منگل کے روز زی اسٹوڈیو نے سال 2023 میں تمام زبانوں میں ریلیز ہونے والی اپنی آئندہ 28 فلموں کا انکشاف کیا۔ ان فلموں میں کئی انڈسٹری کے مشہور نام بھی نظر آئے۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی اداکاری والی فلم غدر 2 بھی ان فلموں میں شامل ہے جو 2023 میں ریلیز ہوگی۔ Gadar 2 first look

غدر 2، سال 2001 میں آئی بلاک بسٹر فلم غدر: ایک پریم کتھا کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کے ذریعہ سنی دیول کو تقریبا دو دہائیوں بعد ہدایتکار انیل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم کا پہلا حصہ تارا سنگھ، جس کا کردار سنی دیول نے ادا کیا ہے، نامی امرتسر کے ایک ٹرک ڈرائیور کے ارد گرد گھومتی ہے، جسے پاکستانی کے ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی سکینہ، جس کا کردار امیشا پٹیل نے ادا کیا ہے، سے محبت ہوجاتی ہے۔ آنجہانی اداکار امریش پوری بھی اس فلم کا حصہ رہ چکے تھے۔

غدر 2 کی پہلی جھلک میں تارا سنگھ(سنی دیول) کو ایکشن اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ غدر 1 میں زمین سے ہینڈ پمپ اکھاڑ پھینکنے والے منظر کی طرح ہی غدر 2 میں بھی تارا سنگھ کو اسی طرح کا ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسا ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ غدر 2 کی پہلی جھلک میں سنی دیول کا وہی غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

غدر 2 کی پہلی جھلک میں، سنی کو غصے میں چیختے ہوئے ایک بڑا پہیہ اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پہلی جھلک کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ فلم کے میکرز شائقین کو 2001 میں واپس لے جانا چاہے ہیں جب غدر نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی۔ اس وقت باکس آفس پر غدر کا مقابلہ عامر خان کی فلم لگان سے تھا۔ غدر 2 میں سنی اور امیشا کے ساتھ فلم کے ہدایتکار انیل شرما کے بیٹے اتکرش شرما بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اتکرش نے پہلے حصے میں سنی اور امیشا کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ دسمبر 2021 میں ہماچل پردیش میں شروع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:Sunny Deol Celebrates Holi: سنی دیول نے غدر۔ 2 کے سیٹ پر ہولی منائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.