ETV Bharat / entertainment

Women World Boxing Championship: کنگنا رناوت سمیت مختلف شخصیات نے نکہت زرین اور لولینا کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھاس اور سویٹی بورا نے ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ 2023 میں تمام بھارتیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کی اس شاندار جیت کے بعد کئی مشہور بھارتی شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کی جیت کا جشن منایا اور انہیں مبارکباد کے پیغام بھیجے۔

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:15 PM IST

کنگنا رناوت سمیت ان مشہور شخصیات نے نکہت زرین اور لولینا کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

حیدرآباد: ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ فائنل میں گولڈ میڈل جیت کر نکہت زرین اور لولینا بورگوہین نے بھارت کا نام روشن کردیا ہے۔ لولینا بورگوہین نے 75 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، جبکہ نکہت زرین نے 50 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ بالی ووڈ کے مشہور شخصیات سے لے کر سیاسی رہنماؤں تک سبھی نے نکہت اور لولینا کو مبارکباد دی ہے۔Women World Boxing Championship

کنگنا رناوت اور ابھیشیک بچن سے لے کر فرحان اختر تک، نے باکسر کو مبارکباد دی ہے اور بھارت کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بالی وود اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر تین مختلف پوسٹ کیے۔ اداکارہ نے یہ تینوں پوسٹ لولینا، نکہت اور نیتو کے نام وقف کیے۔ اس کے علاوہ ایک اور انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ 'نوراتری میں خواتین آگ لگا رہی ہیں'۔

ابھیشیک بچن اداکاری ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھی نکہت اور لولینا کو مبارکباد پیش کی۔ ابھیشیک نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ 2023 میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد، نکھت زرین اور لولینا بورگوہین۔ ہمیں آپ پر بہت فخر ہے کیونکہ آپ کی تمام محنت اور لگن رنگ لائی ہے۔

  • Congratulations @nikhat_zareen and @LovlinaBorgohai on your gold medal wins at the Women's World Boxing Championship 2023. Your dedication and hard work has paid off, we couldn't be more proud. 🙌🏻

    — Abhishek 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐜𝐡𝐚𝐧 (@juniorbachchan) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا فرحان اختر نے بھی باکسنگ چیمپئنز کے نام ایک پوسٹ شیئر کیا۔ ٹورنامنٹ کے ویڈیو کلپس اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے فرحان نے لکھا کہ شاباش نکہت زرین۔ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ وہیں انہوں نے لولینا کی جیت پر لکھا کہ ' کیا شاندار جیت رہی'۔

عالمی چیمپئن نکہت (50 کلوگرام) نے ویتنام کے نگوئیم تھی ٹام کو شکست دے کر اس مقابلے میں مسلسل دوسرے سال طلائی تمغہ جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی لولینا (75 کلوگرام) نے آسٹریلیا کی کیٹلن پارکر پر 5- 2 سے فتح حاصل کرکے اپنا پہلا عالمی گولڈ میڈل جیتا۔ نکہت میری کوم کے بعد ویمنز ورلڈ باکسنگ چیمپیئن شپ میں متعدد گولڈ میڈل جیتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔ لندن اولمپکس میں کانس کا تمغہ جیتنے والی میری نے 2018 میں نئی دہلی میں آخری بار عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ میری کوم نے 6 بار عالمی چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔

ورلڈ باکسنگ چیمپئین شپ میں نیتو گھنگھاس (48 کلوگرام) اور سویٹی بورا (81 کلوگرام) دوسری گولڈ میڈلسٹ ہیں جو نکہت اور لولینا کے ساتھ فاتحین کی فہرست میں شامل ہیں۔ ورلڈ چیمپیئن بن کر تمام مکے بازوں کو انعامی رقم میں INR 82.7 لاکھ (100,000 ڈالر ) ملے۔

مزید پڑھیں:Women's World Boxing Championship لولینا بورگوہین نے بھارت کو چوتھا گولڈ میڈل دلایا، آسٹریلوی باکسر پارکر کو شکست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.