ETV Bharat / entertainment

عشق و محبت سے لبریز رومانوی فلم مجنوں کا فرسٹ لک ریلیز - شالیمار پروڈکشن لمیٹڈ فلم مجنوں

Majnoo First Look فلم مجنوں محبت کی ایک ایسی داستان ہے، جو عشق و محبت اور تقدیر کی ادھیڑبن پر مبنی کہانی میں خود کو غرق کرنے کے خواہاں ناظرین کے لیے جذبات کا ایک سنسنی خیز سفر ثابت ہوگی۔

first-look-of-romantic-punjabi-film-majnoo-released
عشق و محبت سے لبریز رومانوی فلم مجنوں کا فرسٹ لک ریلیز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 9:14 PM IST

پٹیالہ: شالیمار پروڈکشن لمیٹڈ کی پنجابی فلم ’مجنوں‘ کا فرسٹ لک ریلیز کردیا گیا ہے۔ انتہائی رومانوی انداز کے اس پوسٹر کے لیے کھیتوں کے درمیان ایک مچان پر بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ جوڑے کے رومانس کا نظارہ بہت ہی پیارا احساس دلاتا ہے۔سرسوں کے پھولوں اور خوشگوار ماحول میں محبت کرنے والے جوڑے کی منفرد تصویر نے پنجابی فلم انڈسٹری میں دھوم مچا دی ہے۔

فلم ’مجنوں‘ آئندہ سال 22 مارچ، 2024 کو ریلیز ہوگی اس سہ رخی رومانوی فلم میں گرمیت سنگھ نے اپنی سریلی موسیقی کا جادو جگایا ہے۔ بہترین دھنوں اور حشمت سلطانہ، کمال خان، منت نور، سمرن بھاردواج اور شاہد مالیا کے نغمے اس قدر پر کشش ہیں کہ آنے والے دنوں میں لوگ اسے خود بخود گنگنائیں گے۔
شالیمار پروڈکشن لمیٹڈ کے بینر تلے بننے والی ”مجنوں“ کے فلم ساز تلوک کوٹھاری اور ہدایت کار کرن شیرگل ہیں، جگنو شرما فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں اور سجاد اقبال خان ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں۔ فلم کے رائٹر سبھا ورما ہیں، گیت گرمیت سنگھ، رشی ملہی اور منیشا ویاس نے لکھے ہیں، میوزک گرومیت سنگھ نے ترتیب دیا ہے۔ فلم کے ڈی او پی نیٹو اقبال سنگھ مہروک ہیں اور پبلسٹی کے فرائض سنجے بھوشن پٹیالہ انجام دیں گے۔
اپنی بالی ووڈ فلموں کے لیے مشہور تلوک کوٹھاری کی فلم سازی اور سجاد اقبال خان کی ہدایت کاری میں بننے والی کرن شیرگل کی فلم ’مجنوں‘ میں پریت باٹھ، کرن شیرگل، سبی سیبی سوری، نرمل رشی، گرپریت بھنگو، مَلکیت رَونی، شیویندر محل،جگنو شرما اور ببر گل سمیت کئی باصلاحیت اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرسٹ لک کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز 22 مارچ، 2024 کو ہونے کا مرحلہ تقریباً طے ہو گیا ہے۔فلم’مجنوں‘ محبت کی ایک ایسی داستان ہے، جو عشق و محبت اور تقدیر کی ادھیڑبن پر مبنی کہانی میں خود کو غرق کرنے کے خواہاں ناظرین کے لیے جذبات کا ایک سنسنی خیز سفر ثابت ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.